Inquilab Logo

آج جامع مسجد میں’فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر‘ کاافتتاح

Updated: June 19, 2022, 9:41 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

ملت کے مسائل وتنازعات کو قرآن وشریعت کی روشنی میں حل کرنے کیلئے تاریخی مسجد کی جانب سے اہم اقدام

Mumbai`s historic Jama Masjid
ممبئی کی تاریخی جامع مسجد

جامع مسجد (جنجیکراسٹریٹ) میںآج بروز اتوار فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کاافتتاح ہونے جارہا ہے۔ اس کا افتتاح معروف عالم دین اورآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کریںگے۔اس گائیڈنس سینٹر کے قیام کامقصد ازدواجی وخاندانی اختلافات ، تجارتی وکاروباری نزاعات اورنفسیاتی امراض کے حل سے متعلق ملتِ اسلامیہ کی رہنمائی کرنا ہے ۔
  اس سلسلے میںانجمن اسلام کریمی لائبریری میںسنیچر کو صبح وشما ۲؍خصوصی نشستیں منعقد کی گئیں جن میں اس کےقیام کے مقصد  پرروشنی ڈالی گئی۔مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نےافتتاحی خطاب میں کہا کہ ’’اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم خانگی معاملات کے تئیں دارالقضاء اور جوسینٹر قائم کیا جا رہاہےاس سے رجوع ہوں۔ یہاں قرآن وسنت کی روشنی میںنزاعات کا تفصیہ کیا جاتا ہے ۔ اس کے کئی فوائد ہیں۔ سب سے اہم فائدہ یہ کہ قرآن وسنت کے احکامات پرعمل کرنے اورفیصلے کوقبول کرنے پر رب العالمین کی جانب سے اجر ملتا ہے۔ دوسرے  مقدمات پر  ہونے والے بھاری بھرکم مالی خرچ سےبھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ تیسرے یہ کہ بیشتر مرتبہ افہام وتفہیم سے ہی معاملہ کا بہترانداز میںتصفیہ ہوجاتا ہے اوررنجش واختلافات دور ہوجاتے ہیں۔‘‘
  جامع مسجد دارالافتاءمیںخدمات انجام دینےوالے مفتی محمداشفاق قاضی نے بتایاکہ ’’بہت سے معاملات ایسے سامنے آئے جس سے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کےقیام کی ضرورت ناگزیر ہوگئی اورجامع مسجد کے ذمہ داران کے باہمی مشورے کے بعد اس جانب قدم بڑھایا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ ’’ حالات کا جائزہ لینے سے یہ اندازہ ہوا کہ اگر لوگوں کی صحیح رہنمائی اوران کی ذہن سازی کی جائے تو خاندانی اورازدواجی معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کیاجاسکتا ہے ۔ اسی نیک مقصد کے تحت اس جانب قدم بڑھایا جا رہا ہے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK