• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بارش سے سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

Updated: September 10, 2024, 11:28 AM IST | Agency | New Delhi

برسات کے سبب بڑے شہروں میں سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ دہلی میں ہرے دھنیا کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔

A picture of a vegetable market in Mumbai. Photo: INN
ممبئی میں واقع ایک سبزی مارکیٹ کی تصویر۔ تصویر : آئی این این

اگست اور ستمبر میں زیادہ بارش کے باعث بڑے شہروں میں سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور ان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ہری سبزیوں میں دھنیا کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 
 دہلی میں گزشتہ ایک ماہ میں ہرےدھنیا کی قیمت میں ۳۵۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں پالک کی قیمت میں ۱۰۰؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سبزیوں کی سپلائی میں رکاوٹ سے بازاروں پر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سی سبزیاں مقامی طور پر پیدا ہوتی ہیں اور وہ جلد خراب ہو جاتی ہیں۔ 
 موسلا دھار بارش سے بازاروں کا کاروبار بھی متاثر ہوا۔ منڈیوں میں فصلوں کی زیادہ تر خرید و فروخت کھلے آسمان تلے ہوتی ہے اور منڈیوں میں صرف چند ہی جگہوں پر سبزیوں کی خرید و فروخت ڈھکے ہوئے علاقوں میں ہوتی ہے۔ اگر اگلے چند مہینوں کے دوران اہم فصل اگانے والے علاقوں میں بارش جاری رہی تو دام میں اضافے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:امریکہ میں ہندوستانی برادری اور طلبہ سےگفتگو میں راہل کا مودی اور آر ایس ایس پر حملہ

مرکزی حکومت نے ملک بھر میں نافیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعے سستے داموں پیاز فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی بنیادی افراط زر جولائی ۲۰۲۴ء میں گھٹ کر۵ء۰۶؍ فیصد رہ گئی جبکہ جون میں یہ ۸ء۳۶؍ فیصد تھی۔ تاہم اگست اور ستمبر میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے دیکھنا یہ ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتیں کب تک عام آدمی کی جیب پر بھاری نہیں پڑتی ہیں۔ 
 مہنگائی میں مزید اضافے کی صورت میں آر بی آئی کیلئے حالات زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔ دراصل، آر بی آئی اچھی بارش کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی توقع کر رہا ہے۔ ۴؍ ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں جنوب مغربی مانسون معمول سے۲۵؍ فیصد زیادہ تھا۔ تاہم یکم جون سے شروع ہونے والے۲۰۲۴ء کے مانسون سیزن میں ۸؍ فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ حکومت سبزیوں کی قیمت کا خاص خیال رکھتی ہے کیونکہ یہ عام لوگوں کا معاملہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK