Inquilab Logo

ہندوستان دنیا کا چوتھا سب سے بڑا شیئربازار بنا، ہانگ کانگ کو پیچھے چھوڑا

Updated: January 24, 2024, 1:09 PM IST | Agency | New Delhi

فی الوقت امریکہ دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس کا مارکیٹ کیپ۵۰ء۸۶؍ ٹریلین ڈالر ہے۔

The total market cap of shares in the Indian stock market has reached $4.33 trillion. Photo: INN
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میںحصص کی کل مارکیٹ کیپ۴ء۳۳؍ ٹریلین ڈالر ہوگئی ہے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ اب دنیا کی چوتھی بڑی اسٹاک مارکیٹ بن گئی ہے۔ ہندوستان نے ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا ہے۔ بلومبرگ کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں درج حصص کی کل قیمت۴ء۲۹؍ ٹریلین ڈالرہے جبکہ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں درج حصص کی کل مارکیٹ کیپ۴ء۳۳؍ ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ 
 فی الوقت امریکہ دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس کا مارکیٹ کیپ۵۰ء۸۶؍ ٹریلین ڈالر ہے۔ اس کے بعد چین۸ء۴۴؍ ٹریلین ڈالر کے مارکیٹ کیپ کے ساتھ دوسرے اور جاپان ۶ء۳۶؍ٹریلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ہانگ کانگ کے اسٹاک مارکیٹ ہینگ سینگ میں مسلسل چوتھے سال کمی ہوئی۔ اسی دوران چین کے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں بھی مسلسل دوسرے سال کمی دیکھی گئی۔ 
 بیجنگ کی کووڈ سے متعلق سخت پابندیوں اور جیو پولیٹکل تناؤ سمیت دیگر وجوہات ہیں جو چین کے مارکیٹ کی تنزلی کی ذمہ دار ہیں۔ دوسری جانب ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انتخابات سے قبل مضبوط کاروباری جذبات، مائیکروو اکنامک حالات میں بہتری اور شرح سود میں کمی کی توقعات کے سبب ہندوستانی ایکویٹی مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہ لگاتار آٹھواں سال ہے جب ہندوستانی بازار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK