Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان نے سنگاپور کو بنگناپلی آموں کی پہلی تجارتی سمندری کھیپ برآمد کی

Updated: June 25, 2026, 5:06 PM IST | New Delhi

تازہ پھلوں کی برآمد کو فروغ دیتے ہوئے، تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (اے پی ای ڈی اے) نے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سب ٹراپیکل ہارٹیکلچر، لکھنؤ کے تعاون سے پہلی تجارتی سمندری کھیپ کو کامیابی سے روانہ کیا ہے۔

Mangoes.Photo:INN
آم۔ تصویر:آئی این این

تازہ پھلوں کی برآمد کو فروغ دیتے ہوئے، تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (اے پی ای ڈی اے) نے سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سب ٹراپیکل ہارٹیکلچر، لکھنؤ کے تعاون سے پہلی تجارتی سمندری کھیپ کو کامیابی سے روانہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جاپان: شمال مشرقی ساحل کے قریب طاقتور زلزلہ، سونامی کا خطرہ یا کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں


سرکاری بیان کے مطابق آندھرا پردیش کی اس نہایت رسیلی اور میٹھی آم کی قسم بنگناپلی کی پانچ ٹن پر مشتمل کھیپ ۱۱؍ جون کو روانہ کی گئی تھی، جو ۲۴؍ جون کو سنگاپور پہنچ گئی۔یہ کامیاب اقدام ہندوستان کی باغبانی مصنوعات کے لیے کم لاگت اور پائیدار برآمدی نظام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈیوں میں ہندوستانی آموں کی رسائی بڑھانے کی سمت ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ آم آندھرا پردیش کے تصدیق شدہ باغات سے حاصل کیے گئے اور بعد ازاں کرناٹک میں واقع اے پی ای ڈی اے سے منظور شدہ مرکز میں ان کی پروسیسنگ اور پیکنگ کی گئی۔ پوری کارروائی سنگاپور کے معیار اور نباتاتی صحت (فائٹو سینیٹری) کے ضوابط کے مطابق مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی تصدیق کی

اے پی ای ڈی اے کے مطابق سنگاپور کی درآمدی کمپنی ای سی-لنکس پرائیویٹ لمیٹڈ نے وہاں پہنچنے پر آموں کے معیار کو شاندار قرار دیا۔ کمپنی نے آموں کی مٹھاس، یکساں طور پر پکنے کی خصوصیت، دیر تک تازہ رہنے کی صلاحیت اور بہترین حالت کی تعریف کی۔ اس کھیپ نے درآمد سے متعلق تمام شرائط کامیابی سے پوری کیں، جس سے یہ ثابت ہوا کہ سمندری راستے سے پھلوں کی ترسیل کے دوران سائنسی انداز میں دیکھ بھال اور کولڈ چین مینجمنٹ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK