گوا میں ہندوستان میں سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے معاملات درج کئے گئے، جن میں متاثرین کی اکثر یت نابالغ ہے، اس کے علاوہ غیر ملکیوں کے ذریعے کئے گئے جرائم میں بھی تیزی سے اضافہ درج کیا گیا۔
EPAPER
Updated: May 11, 2026, 5:06 PM IST | New Delhi
گوا میں ہندوستان میں سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے معاملات درج کئے گئے، جن میں متاثرین کی اکثر یت نابالغ ہے، اس کے علاوہ غیر ملکیوں کے ذریعے کئے گئے جرائم میں بھی تیزی سے اضافہ درج کیا گیا۔
ہندوستان کی مشہور ساحلی ریاست گوا، جو اپنی کثیرالثقافتی شناخت، منفرد ساحلی پٹی اور نوآبادیاتی دلکشی کے لیے جانی جاتی ہے، ایک شرمناک حقیقت کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ این سی آر بی (نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو) کے ۲۰۲۲ء تا ۲۰۲۴ء کے اعداد و شمار کے مطابق، ریاست نے ہندوستان میں جنسی زیادتی کی بلند ترین شرح درج کی، اور۶۱؍ فیصد واقعات نابالغوں کے خلاف تھے۔اس کے علاوہ ریاست میں غیر ملکیوں کے خلاف جرائم کے مقابلے میں ان کے ذریعے کیے جانے والے جرائم چھ گنا زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: کرنل صوفیہ قریشی کے معاملے میں عدالت برہم
واضح رہے کہ گوا میں فی جنسی زیادتی کی شرح۱۳؍ لاکھ ۳۰؍ ہزار آبادی ہے، جو قومی اوسط ۴؍ اعشاریہ ۳؍سے تین گنا زیادہ ہے۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ تقریباً دو تہائی متاثرین بچے تھے۔ ۱۰۵؍درج مقدمات میں سے۱۰۶ متاثرین میں سے۶۱؍ فیصد نابالغ ہیں۔ جبکہ ریاست میں نابالغ فی جنسی زیادتی کی شرح ۸؍ لاکھ ۱۰؍ ہزار آبادی ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ جبکہ سزا کی شرح صرف۹؍ اعشاریہ ایک فیصد ہے، یعنی۱۰؍ میں سے۹؍ مقدمات زیر التوا ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ہریانہ بلدیاتی الیکشن میں انوکھا وعدہ، ہمیں جتواؤ، کنواروں کی شادی کروائین گے
مزید برآں ۲۰۲۴ء تک، گزشتہ سالوں کے ۱۶۸۲؍ مقدمات زیر سماعت تھے، جن میں۲۳۷؍ نئے مقدمات کا اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ گوا پولیس نے غیر ملکیوں سے متعلق۲۵۱؍ مقدمات درج کیے۔ ان میں سے۲۰۶؍ ان کے ذریعے کیے گئے، جبکہ باقی۴۵؍ مقدمات میں وہ متاثر تھے۔ صرف۲۰۲۴؍ میں، غیر ملکیوں کے ذریعے کیے گئے جرائم میں۲۷؍ فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ان کے خلاف جرائم میں معمولی کمی آئی۔ تاہم جرائم کی نوعیت زیادہ تر ریگولیٹری اور انتظامی خلاف ورزیوں پر مبنی ہے، نہ کہ پرتشدد جرائم پر۔ ان میں ویزا کی میعاد ختم ہونا، پاسپورٹ کے مسائل، اور رجسٹریشن نہ کرانا شامل ہیں۔ ساتھ ہی غیر ملکیوں کے خلاف ملک بھر میں قتل کی کوشش، جنسی جرائم،فسادات، سرکاری ملازمین پر حملہ، دھوکہ دہی، غیر ملکیوں کے قانون کے تحت جرائم، غیر اخلاقی اسمگلنگ، منشیات رکھنے اور فروخت، اور چوری کے مقدمات بھی درج ہیں۔ یہ غیر ملکی نائیجیریا، روس، نیپال، تنزانیہ، بلغاریہ، پرتگال، یوگنڈا، بنگلہ دیش، لائبیریا، کینیا، اور آئیوری کوسٹ جیسے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔