• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اور اٹلی نے دفاعی صنعتی شراکت داری میں اضافے کاعزم کیا

Updated: February 27, 2026, 10:07 PM IST | New Delhi

ہندوستان اور اٹلی نے مضبوط دفاعی سپلائی چین کی تیاری کے لیے صنعتی شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو دہرایا ہے۔ وزارت دفاع نے جمعہ کو نئی دہلی میں بتایا کہ اٹلی کے دو روزہ دورے پر گئے دفاعی پیداوار کے سکریٹری سنجیو کمار نے اٹلی کے نائب وزیر دفاع ماٹیو پریگو ڈی کریمناگو سے ملاقات کی۔

Sanjeev Kumar and Italian Deputy Defense Minister Matteo Prego di Cremonago. Photo: X
سنجیو کمار اور اٹلی کے نائب وزیر دفاع ماٹیو پریگو ڈی کریمناگو۔تصویر:ایکس

ہندوستان اور اٹلی نے مضبوط دفاعی سپلائی چین کی تیاری کے لیے صنعتی شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کو دہرایا ہے۔ وزارت دفاع نے جمعہ کو   نئی دہلی میں بتایا کہ اٹلی کے دو روزہ دورے پر گئے دفاعی پیداوار کے سکریٹری سنجیو کمار نے اٹلی کے نائب وزیر دفاع ماٹیو پریگو ڈی کریمناگو سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے دفاعی خریداری کے پالیسی فریم ورک، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے ضوابط اور ہندوستان کے دفاعی راہداریوں  کا تذکرہ کیا۔
  کمار نے اس کے علاوہ قومی اسلحہ کے ڈائریکٹر ایڈمرل جیاسنٹو اوٹاویانی اور اطالوی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل لوسیانو پورٹولانو کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ اٹلی کے نائب وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک نے اپنی اپنی مضبوط دفاعی سپلائی چین کے لیے صنعتی دنیا کے درمیان شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے کے مشترکہ عزم کو ایک بار پھر دہرایا۔


سنجیو کمار نے روم کے دورے کے دوران اٹلی کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع   ماتّیو پیریگو دی کریمناغو سے ملاقات کی  جبکہ نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹر ایڈمرل جیاچنتو اوتاویانی اور اطالوی دفاعی افواج کے سربراہ جنرل لوسیانو پورتولانو کے ساتھ بھی اہم اجلاس منعقد کیے۔
اٹلی کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے مضبوط اور لچکدار دفاعی سپلائی چین کی تشکیل کے لیے صنعتی شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹر اور اطالوی دفاعی افواج کے سربراہ کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقوں نے دفاعی تعاون کو دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے دفاعی صنعتی نظاموں کے درمیان ہم آہنگی اور روابط کو فروغ دے کر صنعتی تعاون میں اضافہ کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھئے:جموں اور کشمیر کا پہلی بار رنجی چیمپئن بننا طے

سکریٹری (دفاعی پیداوار) اور نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹر نے ہند-اٹلی دفاعی صنعت سیمینار سے کلیدی خطابات بھی کیے، جس نے شراکت داری کے لیے مستقبل پر مبنی ایجنڈا پیش کیا۔  سنجیو کمار نے دفاعی خریداری سے متعلق پالیسی فریم ورک، ایف ڈی آئی ضوابط اور ہندوستان کے دفاعی صنعتی کوریڈورز کو اجاگر کیا۔دونوں فریقوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ جنوری۲۰۲۶ء میں طے پانے والی ہند-یورپی یونین سیکوریٹی اور دفاعی شراکت داری ہندوستانی دفاعی کمپنیوں کے لیے یورپی یونین کی دفاعی سپلائی چینز میں شرکت کے نئے مواقع فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اہان پانڈے میں ہے اولڈاسکول رومانوی ہیرو جیسی دیانتداری ہے: علی عباس ظفر

ہندوستانی اور اطالوی دفاعی صنعتوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی شراکت داری اور مشترکہ پیداوار کے امکانات تلاش کرنے کی غرض سے بی ٹو بی ملاقاتیں ہوئیں۔ صنعت سیمینار نے ایس آئی ڈی ایم اور اے آئی اے ڈی کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو بھی مضبوط کیا، جو اپریل ۲۰۲۵ءمیں روم میں دستخط شدہ مفاہمت نامے پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK