• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اہان پانڈے میں ہے اولڈاسکول رومانوی ہیرو جیسی دیانتداری ہے: علی عباس ظفر

Updated: February 27, 2026, 7:33 PM IST | Mumbai

فلمساز علی عباس ظفر اپنے آنے والے ان ٹائٹلڈ پروجیکٹ میں اداکار اہان پانڈے کو ہدایت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے اہان کی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک خاص قسم کی دیانتداری ہے، جو آج کے دور میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

Ali Abbas Zafar.Photo:INN
علی عباس ظفر۔تصویر:آئی این این

فلمساز علی عباس ظفر اپنے آنے والے ان ٹائٹلڈ پروجیکٹ میں اداکار اہان پانڈے کو ہدایت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے اہان کی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک خاص قسم کی دیانتداری ہے، جو آج کے دور میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔علی عباس ظفر نے کہاکہ ’’مجھے اہان میں سب سے زیادہ جو بات پسند آتی ہے، وہ ان کی پرفارمنس میں آنے والی اولڈ-اسکول دیانتداری ہے۔ آجکل اکثر سب کچھ مصنوعی یا پرفارمیٹو لگتا ہے، لیکن اہان اپنی اداکاری میں وہی سچائی لاتے ہیں، جیسی ہم بچپن میں رومانوی ہیروز میں دیکھتے تھے۔ کیمرہ اس دیانتداری کو آسانی سے پکڑ لیتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ابھے ورما اور شنایا کپور کی اگلی فلم کا عنوان ’’جیکب کارڈوسو‘‘ ہے


انہوں نے آگے کہاکہ ’’اہان کمزور ہونے سے نہیں ڈرتے اور یہی ان کی طاقت ہے۔ آج کے وقت میں کئی اداکار کمزوری دکھانے سے گریز کرتے ہیں، لیکن اہان اسے کھلے دل سے اپناتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ناظرین ان سے اتنی جلدی جڑ جاتے ہیں۔ ان میں نرمی ہے، لیکن ساتھ ہی طاقت بھی ہے۔ یہ توازن خاص طور پر رومانوی کہانیوں میں بہت کام آتا ہے۔‘‘علی کا ماننا ہے کہ اہان میں نایاب رومانوی ہیرو بننے کی پوری صلاحیت ہے۔ وہ کہتے ہیںکہ ’’ایک سچا رومانوی ہیرو صرف نرمی سے نہیں، بلکہ جذباتی گہرائی سے پہچانا جاتا ہے۔ جب یہ گہرائی ایکشن کے ساتھ ملتی ہے، تو ناظرین کے لیے یہ بہت طاقتور ہوتا ہے۔ اہان کی آنکھوں میں وہ بات دکھتی ہے، جو ایکشن رومانس کو اور بھی مؤثر بناتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مثبت سوچ نے ایک اور کامیاب رنجی سیزن کھیلنے میں مدد کی:عاقب نبی

علی کا کہنا ہے کہ گریس (رومانس) اور فائر (ایکشن) کا یہ امتزاج اہان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ فلم ساز نے بتایا کہ ناظرین صرف ایکشن کے پانس نہیں دیکھنا چاہتے، وہ اس پانس کے پیچھے کے جذبات اور مقصد کو محسوس کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہیرو جس چیز کے لیے لڑ رہا ہے، اس سے وہ گہرائی سے جڑا ہے—جیسے محبت، خاندان یا اعتماد—تو ایکشن میں جذباتی عناصر بہت بڑھ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اہان کی پرفارمنس سے اتنا تعلق محسوس کرتے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ ۳۰؍ مارچ سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ اس کے بعد پوری ٹیم تقریباً ۶۰؍ دن کے لیے برطانیہ  جائے گی۔ اس ایکشن انٹرٹینر میں اہان پانڈے کے ساتھ شروری بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK