Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کھیلوں کی صنعت کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ تعاون کرے گا

Updated: July 17, 2026, 8:04 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ۲۰۳۰ء کے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرنے جا رہے ہندوستان نے کھیلوں کی صنعت، کھلاڑیوں کی تربیت اور دیگر متعلقہ شعبوں میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Narendra Modi.Photo:INN
نریندر مودی۔ تصویر:آئی این این

وزیر اعظم  نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ۲۰۳۰ء کے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرنے جا رہے ہندوستان نے کھیلوں کی صنعت، کھلاڑیوں کی تربیت اور دیگر متعلقہ شعبوں میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ۲۰۳۶ء کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی حاصل کرنے کی بھی بھرپور تیاری کر رہا ہے، اس لیے ابھی سے ۵؍ سے ۱۲۔۱۵؍ سال عمر کے باصلاحیت بچوں کی نشاندہی کر کے انہیں مستقبل کے ان عالمی مقابلوں کے لیے تیار کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ فائنل سے قبل اسپین کو جمال اور پورو کی فٹنیس کی فکر


وزیر اعظم نے کہا کہ اس بین الاقوامی تعاون سے ملک کی کھیلوں کی صلاحیتوں، بالخصوص ہریانہ جیسے کھیلوں میں ممتاز ریاستوں کے نوجوانوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری سے ہندوستان میں کھیل اور فٹنیس کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم ہریانہ کے جند میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ہریانہ کے گورنر  اسیم گھوش، وزیر اعلیٰ  نائب سنگھ سینی، اطلاعات و نشریات اور ریل کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو سمیت متعدد عوامی نمائندے موجود تھے۔
 مودی نے اپنی حالیہ غیر ملکی دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حال ہی میں انڈونیشیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ گئے تھے، جہاں ہندوستان نے کئی اہم معاہدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں کے ساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا’’ان دونوں ممالک کے ساتھ مل کر آنے والے دنوں میں کھیلوں کی صنعت، کھلاڑیوں کی تربیت اور متعدد دیگر شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا، جس سے خاص طور پر ہریانہ کے نوجوانوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:کاجل اور شریاس نے’آپ کی تھالی میں کیا ہے‘ چیلنج سے فوڈ سیفٹی پر بڑھائی بیداری


وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان میں کھیلوں کو صرف فٹنیس ہی نہیں بلکہ روزگار کے ایک بڑے ذریعہ کے طور پر بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئی قومی کھیل پالیسی اور کھیلو ہندوستان پالیسی نافذ کی ہے، جبکہ کھیلو انڈیا مہم اور ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹوپس) کے تحت کھلاڑیوں کو غیر معمولی سہولتیں اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کھیلوں اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔مودی نے ہریانہ کے نوجوانوں کو یاد دلایا کہ ہندوستان ۲۰۳۰ء کے دولتِ مشترکہ کھیلوں اور ۲۰۳۶ء کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے پوری تیاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا’’ہر کھلاڑی کو پوری قوت اور جذبے کے ساتھ تیاری کرنی چاہیے۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ ڈبل انجن والی بی جے پی حکومت آپ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK