Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان-امریکہ نے چین،انڈو پیسیفک، اسرائیل-حماس اور کینیڈا کے مسائل پر بات چیت کی

Updated: November 11, 2023, 7:43 AM IST | New Delhi

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کے ساتھ وزارتی مذاکرات کئے

Prime Minister Modi met US Secretary of State Antony Blanken, on this occasion Rajnath Singh, Dr. Jaishankar and others can be seen (Photo: PTI)
وزیراعظم مودی نے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ، اس موقع پر راج ناتھ سنگھ، ڈاکٹر جے شنکر اور دیگر دیکھے جاسکتے ہیں(تصویر:پی ٹی آئی)

ہندوستان اور امریکہ کے وزرائے دفاع اور خارجہ نے جمعہ کو جیٹ انجن کی تیاری، چین، ہند پیسیفک خطہ، اسرائیل-حماس جنگ، کینیڈا اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت مسائل کے مختلف پہلوؤں پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔           وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کے ساتھ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پانچویں ۲+۲؍ وزارتی مذاکرات  کی مشترکہ صدارت کی۔
 اس  بات چیت کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر ان کی امریکی وزیر دفاع کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مضبوط شراکت داری اور سپلائی چین کو یقینی بنا کر دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون کی نئی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔      ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بات چیت کے دوران دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے، خلائی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک ساتھ آگے بڑھنے اور لوگوں کے درمیان رابطوں کو بڑھانے سمیت اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں فریقین نے بحر ہند، جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور یوکرین کے تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات میں بین الاقوامی فورمز اور پسماندہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں تعاون بڑھانے کے عزم کی بھی تصدیق کی گئی۔  آسٹن نے کہا کہ بات چیت کے دوران ممالک نے کسی بھی قسم کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے خیالات کے تبادلے کو اہم قرار دیتے ہوئے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔       بات چیت کے بعد سیکریٹری خارجہ ونے موہن کواترا اور سیکرٹری دفاع گردھر ارمان نے سوالات کے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک نے جیٹ انجن بنانے میں تعاون، چین، ہند-بحرالکاہل خطہ، اسرائیل-حماس جنگ ،کینیڈا اور دفاعی شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون سمیت مختلف امور پر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
   مسٹر کواترا نے کہا کہ کینیڈا کے معاملے پر ہندوستان اپنے تمام اتحادیوں اور دوست ممالک کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے، وہ سبھی ہندوستان کے موقف اور اس کے خدشات کو سمجھتے ہیں۔ ہندستان اس حوالے سے اپنی پوزیشن پہلے ہی واضح کر چکا ہے۔ ہندستان  کی سلامتی کے حوالے سے ٹھوس تحفظات ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے گروپتونت سنگھ پنن کے ویڈیو کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ایک کھلے، آزاد، خوشحال اور حکمرانی پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔     انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران اسرائیل اور حماس جنگ پر بھی بات چیت ہوئی اور دونوں فریقوں نے اپنے تحفظات اور اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔ ہندستان اس معاملے کے دو ملکی حل اور بحران کے جلد حل کیلئے جلد مذاکرات کے حق میں ہے۔ ہندوستان نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر قائم ہے۔ ہندوستان بھی انسانی بنیادوں پر فلسطین کو امداد بھیجنے کی وکالت کرتا ہے۔ چین سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ چین اور بھوٹان کے مسائل پر وسیع بات چیت ہوئی ہے، حالانکہ انہوں نے اس بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK