وزیر اعظم مودی کی صدرات میں بدھ کو کابینہ نے کئی بڑے فیصلے کئے جس میں سب سے خاص آسام کو نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی منظوری ہے۔
EPAPER
Updated: November 26, 2026, 12:54 PM IST | Agency | New Delhi
وزیر اعظم مودی کی صدرات میں بدھ کو کابینہ نے کئی بڑے فیصلے کئے جس میں سب سے خاص آسام کو نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی منظوری ہے۔
وزیر اعظم مودی کی صدرات میں بدھ کو کابینہ نے کئی بڑے فیصلے کئے جس میں سب سے خاص آسام کو نئے گرین فیلڈ ایئرپورٹ کی منظوری ہے۔ کابینہ نے سلچر کے ڈولو میں نئے ایئرپورٹ کی منظوری دی ہے اوراس کیلئے ۲۰۱۴؍کروڑ روپے منظور کیے ہیں۔ نیا سلچر ایئرپورٹ میزورم، تریپورہ، ناگالینڈ اور منی پور کیلئے کنیکٹنگ پوائنٹ کا کام کرے گا۔ کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اشونی ویشنو نےبتایا کہ ہندوستان کرین، بلڈوزر اور سرنگ کھودنے والی مشینوں کا مینوفیکچرنگ ہب بنے گا۔ کابینہ نے تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق آلات (سی آئی ای) کی تیاری کے نظام کو بہتر بنانےکیلئے ۱۱؍ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بوتل بند پانی کی جانچ کیلئے ملک گیر مہم
اس منصوبے کی مدت۸؍سال ہے ۔ اس منصوبہ میں آلات کی۷؍ ایسی اقسام شامل ہیں جنہیں مکمل طور پر یا بڑی حد تک درآمد کیا جاتا ہے۔ ان میں ٹنل بورنگ مشینیں، آف-ہائی وے ٹرک، ایکسکیویٹر، کرین، لوڈر، پائلنگ رِگ اور ڈریلنگ مشینیں شامل ہیں۔کابینہ نے کامراجار پورٹ لمیٹڈ میں دوسرے کنٹینر ٹرمینل کی تعمیر کو بھی منظوری دے دی ہے۔ جی ایس ٹی سمیت اس منصوبے کی تخمینہ لاگت ۴۲۸۸ء۲۶؍کروڑ روپے ہے۔ اس منصوبے کے تحت۹۰۰؍میٹر طویل کنٹینر ٹرمینل تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے، جس کا ڈیزائن ڈرافٹ۱۸؍میٹر ہوگا اور اس کی سالانہ کنٹینر- ہینڈلنگ کی صلاحیت۲؍ ملین ٹوئنٹی-فٹ ایکویولنٹ یونٹس (ٹی ای یو) ہوگی۔