فلمی پردے پر شروَری واگھ چاہے کتنی ہی سنجیدہ یا پُرسکون نظر آئیں، لیکن گھر میں ان کا ایک الگ ہی روپ دیکھنے کو ملتا ہے۔
EPAPER
Updated: November 26, 2026, 12:40 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
فلمی پردے پر شروَری واگھ چاہے کتنی ہی سنجیدہ یا پُرسکون نظر آئیں، لیکن گھر میں ان کا ایک الگ ہی روپ دیکھنے کو ملتا ہے۔
فلمی پردے پر شروَری واگھ چاہے کتنی ہی سنجیدہ یا پُرسکون نظر آئیں، لیکن گھر میں ان کا ایک الگ ہی روپ دیکھنے کو ملتا ہے۔ خاص طور پر جب انہیں بھوک لگتی ہے اور وقت پر کھانا نہیں ملتا تو ان کا مزاج بدل جاتا ہے۔ اس بات کا انکشاف خود اداکارہ کے والدین نے مادھوری دکشت کے کوئز شو ’کون ہو نار کروڑپتی‘ میں کیا۔ اس موقع پر شروَری کے والد نے تو بیٹی کی ایسی نقل اتاری کہ مادھوری بھی ہنس پڑیں۔شروَری ان دنوں آیوشمان کھرانہ کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ کی تشہیر کررہی ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ اپنے والدین کے ساتھ شو میں شریک ہوئیں۔
یہ بھی پڑھئے: ارجن رامپال کی زندگی جہد مسلسل کا دوسرا نام ثابت ہوئی ہے
گفتگو کے دوران مادھوری نے ان سے پوچھا کہ انہیں سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہے؟ شروَری نے بتایا کہ جب انہیں بھوک لگتی ہے اور وقت پر کھانا نہیں ملتا تو وہ چڑچڑی ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اس کیفیت کو ’ہینگڑی‘ قرار دیا، یعنی بھوک کے ساتھ غصہ بھی آنا۔اس کے بعد مادھوری نے شروَری کی والدہ سے پوچھا کہ گھر میں جب بیٹی کو بھوک لگتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟ والدہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ گھر میں شور شرابہ شروع ہوجاتا ہے۔ مادھوری نے مذاق میں پوچھا کہ کیا شروَری غصے میں پورا گھر سر پر اٹھا لیتی ہیں؟ والدہ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔ لیکن اس قصے کا سب سے دلچسپ حصہ اس وقت سامنے آیا جب شروَری کے والد نے بیٹی کی نقل اتارتے ہوئے آواز لگائی، ’’بنسی، کھانا لاؤ!‘‘ والد کو اپنی نقل اتارتے دیکھ کر شروَری ہنس پڑیں اور فوراً بولیں، ’’پاپا، پلیز ایسامت کیجیے۔‘‘ یہ منظر دیکھ کر مادھوری بھی قہقہے لگانے لگیں۔