وزارتِ خارجہ کے مطابق ۲۸؍ فروری کو تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً ۲ء۴۴؍ لاکھ ہندوستانی محفوظ وطن واپس آ چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 9:53 AM IST | New Delhi
وزارتِ خارجہ کے مطابق ۲۸؍ فروری کو تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً ۲ء۴۴؍ لاکھ ہندوستانی محفوظ وطن واپس آ چکے ہیں۔
نئی دہلی (ایجنسی): مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان ہندوستان کی حکومت اور بیرونِ ملک قائم ہندوستانی سفارتی مشن اپنے شہریوں کو محفوظ نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کیلئے متعدد متبادل راستوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزارتِ خارجہ کے مطابق، ۲۸؍ فروری کو تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً ۲ء۴۴؍ لاکھ ہندوستانی محفوظ وطن واپس آ چکے ہیں ۔ جنگ کے درمیان پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کیلئے ایک طرف حکومت ہند مغربی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ رابطے میں ہے، تو دوسری طرف بیرونِ ملک موجود ہندوستانی مشن مکمل طور پر ‘مشن موڈ’ میں کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایل پی جی بحران مزید گہرا، کہیں فیکٹریز بند، کہیں لکڑیو ں پر کھانا پکانا مجبوری
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بین وزارتی بریفنگ میں بتایا کہ تقریباً ۷۰۰؍ ہندوستانی شہری ایران سے زمینی راستے کے ذریعے آرمینیا اور آذربائیجان پہنچ چکے ہیں، جہاں سے وہ ہندوستان واپس آرہے ہیں۔ انہوں نےمزید بتایاکہ ’’ایران گئے ۲۸۴؍ زائرین بھی کامیابی کے ساتھ آرمینیا پہنچ گئے ہیں۔ ان میں سے ۱۳۰؍ زائرین دہلی پہنچے ہیں۔‘‘ جیسوال نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ کا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے اورہندوستانی شہریوں کی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے فون کالز اور ای میل کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔