Updated: August 14, 2026, 7:12 PM IST
| Melbourne
انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن(آئی ایف ایف ایم) ۲۰۲۶ءکے ۱۷؍ویں ایڈیشن میں اس سال کے ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی اور برصغیر کی مختلف زبانوں میں بننے والی فلموں، اداکاروں، ہدایت کاروں اور کہانی کاروں کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔
ذوالقرسلمان۔ تصویر:آئی این این
انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن(آئی ایف ایف ایم) ۲۰۲۶ءکے ۱۷؍ویں ایڈیشن میں اس سال کے ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی اور برصغیر کی مختلف زبانوں میں بننے والی فلموں، اداکاروں، ہدایت کاروں اور کہانی کاروں کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔ اس سال کی تقریب میں رشبھ شیٹی، ذوالقر سلمان، کیرتی کلہاری، وجے ورما اور رسیکا دُگل نمایاں فاتحین میں شامل رہے۔
فلم ’’لوکاہ چیپٹر وَ ن: چندرا‘ ‘نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا اور تقریب کی سب سے بڑی فاتح فلموں میں شامل رہی۔ وہیں ’’دی گریٹ شمس الدین فیملی‘ ‘کو بہترین فلم کے لیے خصوصی ذکر (Special Mention) ملا۔ ریما داس کی فلم ’’ناٹ اے ہیرو‘ ‘کو بہترین انڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ’’کیکرن دے پھول‘‘ (Flowers of Acacia) کو انڈی فلم کے زمرے میں خصوصی ذکر ملا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی ٹریٹرز ۲‘‘ سے باہر ہونے کے بعد منور فاروقی نے شرکا کو کہا ’’غیر محفوظ‘‘
رشبھ شیٹی کے لیے یہ شام خاص طور پر یادگار رہی۔ انہیں ’’کانتارا: اے لیجنڈ چیپٹروَن ‘‘ کے لیے بہترین ہدایت کار کا اعزاز ملا۔ اس کے علاوہ انہیں ’لیڈرشپ اِن سنیما‘ کے باوقار اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ہندوستانی سنیما میں ان کے نمایاں کردار اور ثقافتی شناخت سے جڑی منفرد کہانیاں پیش کرنے کی صلاحیت کے اعتراف میں دیا گیا۔
ذوالقر سلمان نے فلم ’’کانتھا‘ ‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔وہیں کیرتی کلہاری کو ’’فُل پلیٹ‘‘ میں بہترین اداکاری پر بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا۔ دونوں فنکاروں کی پرفارمنس اور ہندوستانی سنیما میں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
شہربانو سادات کی فلم ’’نو گُڈ مین‘‘ کو ہندوستانیبرصغیر کی بہترین فلم کا ایوارڈ ملاجبکہ مدھوشری دتہ کی ’’فلائنگ ٹائیگرز‘ ‘ کو بہترین ڈاکیومنٹری فلم منتخب کیا گیا۔اس سال ناظرین کی پسند کو بھی خاص اہمیت دی گئی۔ فلم ’’سیارہ ‘‘ نے پیپلز چوائس ایوارڈ اپنے نام کیا، جو فلم کی عوامی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ کوEquality in Cinema Award سے نوازا گیا، جو La Trobe کی جانب سے پیش کیا گیا۔ فلم میں کام کے لیے سمرن منگیشکر کو بھی خصوصی ذکر ملا۔ یہ ایوارڈ ایسی فلموں کو دیا جاتا ہے جو مساوات، شمولیت اور معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کرتی ہیں۔
مختلف اور متنوع کہانیوں کو پلیٹ فارم دینے کے فیسٹیول کے عزم کی جھلک رین بو اسٹوری ٹیلر ایوارڈ میں بھی نظر آئی، جو ’’لالا اینڈ پاپی‘ ‘ کو دیا گیا۔
شارٹ فلموں کے فاتحین
شارٹ فلم مقابلے میں: آسٹریلیا:’ ’دی ویٹ آف سوئل‘‘۔ہندوستان: ’‘جو’ز ٹرن‘‘ کو فاتح قرار دیا گیا۔ ویب سیریز کے زمرے میں بھی بڑے ایوارڈز: ڈجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کام کو بھی آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۶ء نمیں خصوصی اہمیت دی گئی۔ وجے ورما** نے ’’مٹکا کنگ‘‘ کے لیے بہترین ویب سیریز اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ رسیکا دوگل کو ’’دہلی کرائم ۳‘‘ کے لیے بہترین ویب سیریز اداکارہ کا اعزاز ملا جبکہ ’’فریڈم ایٹ مڈنائٹ، سیزن ۲‘‘ کو بہترین ویب سیریز منتخب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ایگا سواتیک نے الینا رباکینا کو ہرا کر اس سیزن کا اپنا پہلا خطاب جیتا
مقابلے کے ایوارڈز سے ہٹ کر ہندوستانی سنیما کے تجربہ کار فنکاروں کو بھی خصوصی اعزازات دیے گئے۔ پنکج ترپاٹھی کوDistinguished Artist Award سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کے طویل اور کامیاب اداکاری کے سفر اور ہندوستانی سنیما میں ان کی اہم خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
فیسٹیول میں رانی مکھرجی کے سنیما میں ۳۰؍ سال مکمل ہونے کا بھی جشن منایا گیا۔رانی مکھرجی ہندوستانی سنیما کی معروف اور ورسٹائل اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے تین دہائیوں پر محیط فلمی سفر، یادگار کرداروں اور ہندوستانی سنیما پر ان کے مستقل اثر کو خصوصی اعزاز کے ذریعے سراہا گیا۔ ہندوستانی سنیما کی لیجنڈری اداکارہ ’’ریکھا‘‘ کو Excellence in Cinema کے باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ان کی غیر معمولی خدمات اور کئی دہائیوں پر محیط شاندار اداکاری کے اعتراف میں دیا گیا۔
آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۶ء کے اہم فاتحین
زمرہ فاتح
بہترین فلم ’’لوکا چیپٹر وَن : چندرا‘‘
بہترین ہدایت کار رشبھ شیٹی ’’کانتارا: اے لیجنڈ چیپٹر وَن
بہترین اداکار ذوالقرسلمان ’’کانتھا‘‘
بہترین اداکارہ کیرتی کلہاری ’’فُل پلیٹ‘‘
بہترین انڈی فلم ’’ناٹ اے ہیرو ریما داس‘‘
بہترین ڈاکیومنٹری ’’فلائنگ ٹائیگرز‘‘ مدھوشری دتہ
پیپلز چوائس ایوارڈ ’’سیارہ‘‘
بہترین ویب سیریز اداکار وجے ورما ’’ مٹکا کنگ‘‘
بہترین ویب سیریز اداکارہ رسیکا دُگل ’’دہلی کرائم ۳‘‘
بہترین ویب سیریز ’’فریڈم ایٹ مڈنائٹ، سیزن ۲‘‘
ممتاز فنکار اعزاز پنکج ترپاٹھی
لیڈرشپ اِن سنیما رشبھ شیٹی
ایکسیلنس اِن سنیما ریکھا
رانی مکھرجی خصوصی اعزاز سنیما میں ۳۰؍ سال
رینبو اسٹوری ٹیلر ایوارڈ ’’لالا اینڈ پاپی‘‘
آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۶ءنے ایک بار پھر ہندوستانی سنیما کی زبانوں، ثقافتوں، اندازِ بیان اور کہانیوں کے وسیع تنوع کو عالمی سطح پر نمایاں کیا۔ کمرشل فلموں سے لے کر آزاد سنیما، ڈاکیومنٹریز، شارٹ فلموں اور ویب سیریز تک، اس سال کے فاتحین نے ہندوستانی سنیما کی بدلتی ہوئی اور وسیع دنیا کی بھرپور نمائندگی کی۔