Inquilab Logo

ہندوستانی وزیر خارجہ کینیڈا کی ویڈیو کال میٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے

Updated: December 07, 2020, 11:15 AM IST | Agency | New Delhi

حکومت ہند کی جانب سے کینیڈا کو باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا کہ ’شیڈولنگ امور‘ کی وجہ سے جے شنکرشامل نہیں ہونگے

S Jaishankr - Pic : INN
ایس جے شنکر ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس اور دیگر معاملات پرکینیڈا کے وزیر خارجہ فرانکوئس فلپ شیمپین  کی جانب سےپیر کو  پہلے سے طے شدہ ویڈیو کال میٹنگ میں ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر  شامل نہیں ہوں گے۔
  کینیڈا ۱۵؍مارچ سے ہی  برطانیہ ، سنگاپور ، برازیل ، فرانس ، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ویڈیو کال میٹنگ  میں تبادلہ خیال کرتا رہا ہے۔۳؍نومبر کو بھی کینیڈا کے زیر اہتمام کووڈ ۱۹؍ پر وزارتی رابطہ گروپ  کی ۱۱؍ ویں ویڈیو کال میٹنگ جے شنکر نے  حصہ لیا تھا۔ اس کے بعد پیر کو اس ضمن میں ایک میٹنگ طے تھی لیکن حکومت  ہند کی جانب سے کینیڈا  کو باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ  جےشنکر’شیڈولنگ امور‘ کی وجہ سے ۷؍ نومبر اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ حکام کی جانب سے اس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ لیکن مختلف ذرائع   نے قیاس  ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان میں کسانوں کے احتجاج سے متعلق کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیانات کے خلاف  حکومت ہند نے  یہ رخ اپنایا ہے۔ حالانکہ  باضابنطہ طورحکام کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ واضح  رہے گزشتہ روزہی جسٹن ٹروڈو کے کسانوں کی حمایت کے حوالے سے دئے گئےبیان پر  حکام نے کینیڈا کے سفیر کو طلب کرکے اس کے خلاف باضاطہ احتجاج درج کرایا تھا۔ اس قبل بھی یکم دسمبر کو کینیڈا کے وزیر اعظم کا نام لئے بغیر کہا گیا تھاکہ کینیڈا کے لیڈر کا بیان غیر ضروری اور  ناقص معلومات پر مبنی  ہے۔

’’کینیڈا دنیا کے کسی بھی حصے میں پرامن احتجاج کے حق کیلئے ہمیشہ کھڑا ہوگا‘‘

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہندوستان میںزرعی قوانین  کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے کسانوں کی ایک بار پھر حمایت کی ہے۔ہندوستانی کسانوں کی حمایت پر  حکومت ہند کی تنبیہ کے حوالے سے سوال پر اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران  جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ `کینیڈا دنیا کے کسی بھی حصے میں پرامن احتجاج کے حق کیلئے ہمیشہ کھڑا ہوگا۔ ہمیں طاقت کا استعمال  ست گریز کرتے ہوئے  مذاکرات کی راہ اپنانے کے اقدام پر خوشی ہے۔ ان کے بیانات کے ذریعے حکومت ہند سے تعلقات کو نقصان پہنچنے سے متعلق پوچھے  گئے سوال پر ٹروڈو نے دہرایا کہ `کینیڈا دنیا کے کسی بھی حصے میں پرامن احتجاج کے حق کیلئے ہمیشہ کھڑا ہوگا۔

canada Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK