Inquilab Logo

ہندوستان کی معاشی سست روی عارضی

Updated: January 25, 2020, 2:08 PM IST | Agency | Davos

داووس میں عالمی معاشی فورم میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کا اظہار خیال

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا۔ تصویر : آئی این این
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا۔ تصویر : آئی این این

 داؤس : انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے جمعہ کے روز کہا کہ ہندوستانی معیشت کی سست روی عارضی ہے اور انہیں توقع ہے کہ آئندہ کچھ وقت میں اس میں بہتری آجائے گی۔ جارجیوا نے ورلڈ اکنامک فورم(ای ڈبلیو ایف) ۲۰۲۰ء میں  یہاں کہا کہ اکتوبر ۲۰۱۹ء میں جب آئی ایم ایف نے عالمی معاشی سست روی کا اعلان کیا تھا، اس کے موازنہ میں جنوری ۲۰۲۰ء میں دنیا اچھی حالت میں دکھ رہی ہے۔دوسری سہ ماہی میں  ہندوستان کی معاشی شرح نمو گھٹ کر محض ۴ء۵؍ فیصد رہی ہے جو ۶ء۶؍ سال کی نچلی ترین سطح ہے۔  آئی ایم ایف سربراہ جارجیوا نے کہا کہ  ماحول امیدافزاء بنانے والی اہم باتوں میں امریکہ اور چین کے درمیان پہلے دور کے کاروبار معاہدہ کے بعد کاروبار تناؤ میں کمی آنا طے تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی معیشت کے لئے ۳ء۳؍ فی صد کی شرح نمو کو اچھا نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ اب بھی سست اضافہ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مالیاتی پالیساں اور بہتر ہوں اور ہم  اسٹرکچرل سدھار کے ساتھ ساتھ زیادہ تیز روی چاہتے ہیں۔‘‘ جارجیوا نے ابھرتے بازاروں کے بارے میں کہا کہ ’’وہ آگے بڑھ رہے ہیں، ہم ہندوستانی بازار میں سست روی دیکھ رہے ہیں۔یہ عارضی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ بہتر ہوگی۔ انڈونیشیاء ، ویت نام جیسی معیشتیں بھی چمکتے ستارے کی طرح ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK