• Thu, 11 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو نے ہوائی اڈوں پر کافی وقت تک پھنسے رہے مسافروں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا

Updated: December 11, 2025, 5:17 PM IST | Mumbai

نجی ایئرلائن کمپنی انڈیگو نے تین، چار اور پانچ دسمبر کو ہوائی اڈوں پر کافی دیر تک پھنسے رہے مسافروں کے لیے معاوضہ اور ٹریول واؤچر دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن نے جمعرات کے روز جاری بیان میں اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Indigo Airline.Photo:INN
انڈیگوایئرلائن۔ تصویر:آئی این این

نجی ایئرلائن کمپنی انڈیگو نے تین، چار اور پانچ دسمبر کو ہوائی اڈوں پر کافی دیر تک پھنسے رہے مسافروں کے لیے معاوضہ اور ٹریول واؤچر دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن نے جمعرات کے روز جاری بیان میں اس واقعہ  پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ سرکاری ہدایات کے مطابق ان مسافروں کو پانچ ہزار روپے سے ۱۰؍ ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائے گا، معاوضہ کی رقم اس بات پر منحصر ہوگی کہ مسافر کتنے وقت تک ہوائی اڈے پر پھنسے رہے۔ اس کے علاوہ ان مسافروں کو ۱۰۔۱۰؍ہزار روپے کے ٹریول واؤچر بھی دیے جائیں گے۔ ان واؤچروں کا استعمال آئندہ ۱۲؍ ماہ تک ٹکٹ بک کرانے کے لیے کیا جا سکے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو نے بحران کے دوران منسوخ تمام پروازوں کے مسافروں کو ریفنڈ جاری کر دیا ہے اور زیادہ تر معاملات میں ریفنڈ کی رقم متاثرہ مسافروں کے کھاتوں میں پہنچ چکی ہے۔ تھرڈ پارٹی پلیٹ فارم سے بک کی گئی پروازوں کے ریفنڈ کے بارے میں بھی ایئر لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ ریفنڈ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ: ٹرمپ کی۱۰؍ لاکھ ڈالر کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم کا آغاز

ایسے مسافروں کو customer.experience@goindigo.in پر ای میل بھیجنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک اور بیان میں انڈیگو نے کہا تھا کہ۹؍ دسمبر سے اس کی کارروائیاں مستحکم ہو گئی ہیں۔ ۸؍ دسمبر کو ۱۷۰۰؍ سے زیادہ پروازوں کا آپریشن بحال کیا گیا۔ اگلے دن ۹؍ دسمبر کو۱۸۰۰؍ اور ۱۰؍ دسمبر کو۱۹۰۰؍ سے زیادہ پروازیں چلائی گئیں۔ آج ۱۱؍ دسمبر کو ۱۹۵۰؍ پروازوں کے آپریشن کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ابوظہبی میں رونالڈو کا جلوہ، النصر نے الوحدہ کو شکست دی

اس نے بتایا کہ گزشتہ تین دنوں میں صرف تین پروازیں آخری وقت میں تکنیکی اور موسمی وجوہات کے سبب منسوخ ہوئیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ انڈیگو نے  ۳؍ دسمبر سے بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کیں، جن سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔   بدترین صورتِ حال ۵؍ دسمبر کو رہی، جب اس نے صرف ۷۰۰؍ پروازوں کا آپریشن کیا اور اس کی ۱۵۰۰؍ سے زیادہ پروازیں منسوخ رہیں۔ حکومت نے پورے معاملے کی جانچ کے لیے تین رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ساتھ ہی انڈیگو کو ونٹر شیڈول کی پروازوں میں ۱۰؍ فیصد رعایت کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK