Inquilab Logo Happiest Places to Work

معمر خاتون کی موت کے بعد انڈیگو ایئرلائنس کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی

Updated: April 07, 2025, 4:14 PM IST | Aurangabad

۸۹؍ سالہ معمرخاتون کی موت کے بعد ممبئی سے وارانسی جانےوالے انڈیگو کے طیارے نے چھترپتی سمبھاجی نگرمیں ہنگامی لینڈنگ کی۔ خاتون کی لاش کو سمبھاجی نگر کے سرکاری اسپتال بھیجنے کے بعد طیارے کو وارانسی کیلئے روانہ کردیا گیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

چھترپتی سمبھاجی نگر ایئرپورٹ نےاعلان کیا کہ ’’انڈیگو ایئرلائنس کی فلائٹ نے طیارے میں ایک ۸۹؍ سالہ معمرخاتون کی موت کے بعد مہاراشٹرکے چھترپتی سمبھاجی نگر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔‘‘ ممبئی سے وارانسی جانے والے طیارے نے ایک معمر خاتون کی موت کے بعد چھیکل تھانہ ایئرپورٹ پر اتوار کی رات ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں فلسطینی صحافی احمد منسور زندہ جل گئے

حکام نے کہا کہ ’’سشیلا دیوی، جومرزاپور، اترپردیش کی رہائشی تھیں،ممبئی سے فلائٹ میں سوار ہوئی تھیں اور آدھا راستہ ختم ہونے کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی۔ صبح ۱۰؍ بجے میڈیکل ایمرجنسی کے بعد فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔ میڈیکل ٹیم نے معمر خاتون کی تشخیص کی تھی لیکن ان کی روح پرواز کرگئی تھی۔ ایم آئی ڈی سی سی آئی ڈی سی او اسٹیشن نے ضروری کارروائی مکمل کر لی تھی اور فلائٹ وارانسی کے اپنے سفر پر روانہ ہوگئی تھی۔ایئرلائن کے مطابق ’’خاتون کی لاش کو چھترپتی سمبھاجی نگر میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK