Inquilab Logo

جی ۲۰؍ اجلاس کے دوران انڈیگو کی فلائٹس متاثر ہونے کا خدشہ

Updated: September 06, 2023, 2:21 PM IST | New Delhi

انڈیگو ائیر لائنس نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی دہلی میں جی ۲۰؍ کے اجلاس کےسبب انڈیگو نے ۸؍ تا ۱۱؍ ستمبر دہلی جانے والی یا دہلی ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی فلائٹس کے مسافروں کو رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ فلائٹس منسوخ ہونے کے متعلق مسافروں کو پہلے ہی مطلع کردیا جائے گا

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انڈیگو ایئرلائنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئی دہلی میں جی ۲۰؍ کے اجلاس کو مد نظر رکھتے ہوئے مسافروں کو دہلی ایئر پورٹ سے فلائٹس کے منسوخ ہونے کی اطلاعات دی جائیں گی۔ نئی دہلی میں جی ۲۰؍ کے اجلاس کے سبب انڈیگو نے ۸؍ تا ۱۱؍ ستمبر کو دہلی جانے والے یا دہلی ائیر پورٹس سےاڑان بھرنے والی فلائٹوں کے مسافروں کو ایک بار کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں ائیر لائنس نے یہ اطلاع فراہم نہیں کی ہیں کہ کتنی فلائٹس کے متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔ خیال رہے کہ نئی دہلی میں ۹؍ اور ۱۰؍ ستمبر کو جی ۲۰؍ کا اجلاس متوقع ہے۔ ائیر لائنس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مسافروں کو اپنی فلائٹوں کو فنڈز کے ساتھ منسوخ کرنے یا ری شیڈویل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ مسافروں کو فلائٹوں کے منسوخ ہونے یا ان کے شیڈویل میں کچھ تبدیلیوں کے بارے میں پہلے ہی مطلع کر دیا جائےگا۔ دہلی ایئرپورٹ سے خط آغاز کی فلائٹوں کے ہی متاثر ہونے کے امکانات ہیں اور ائیر لائنس نے ان مسافروں کیلئے جو اپنے سفر کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں چارجیس میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو افسران نے کہا تھا کہ ائیر لائنس نے فلائٹس کے آپریشنز کو تبدیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اورمنتخب کی گئی  فلائٹوں کے منسوخ یا ری شیڈویل ہونے کے امکانات ہیں۔ ان میں سے ایک حکام نے یہ اطلاع بھی دی تھی کہ ۸؍ تا ۱۰؍ ستمبر ۱۲۰؍ فلائٹوں کے متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ خیال رہے کہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ ملک کا سب سے بڑا ائیر پورٹ ہے جسے ڈائل آپریٹ کرتا ہے اور یہاں سے تقریباً روزانہ ایک ہزار ۳۰۰؍ طیارے اڑان بھرتے ہیں۔ ۲۶؍ اگست کو ڈائل نے کہا تھا کہ اسے  ۸؍ ستمبر سے تقریباً ۳؍ دنوں کیلئےائیر لائنس کی جانب سے ۸۰؍ روانگی فلائٹوں اور اس سے زیادہ آنےو الی مقامی پروازوں کے منسوخ کرنے کی درخواست فراہم ہوئی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK