Inquilab Logo

انڈونیشیا : بس ندی میں گری، ۲۶؍مسافر ہلاک

Updated: December 25, 2019, 12:55 PM IST | Agency | Jakarta

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سماترا  میں ایک  بس  ندی میں گرنے  کے حادثہ میں ۲۶؍  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس منگل کو بینگ کولو علاقے سے جنوبی سماترا کے شہر پالیمبانگ جا رہی تھی۔ ایک موڑ پر بس بے قابو ہو گئی اور ۱۵۰؍ میٹر کی بلندی سے  ندی میں جا گری۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس مکمل طور پر ندی میں ڈوب گئی جس کے سبب  مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع تک نہیں مل سکا۔ پولیس افسر ڈولی گمارا کے مطابق بس سڑک  کے کنارے نصب حفاظتی بیریئر سے ٹکرائی اور  نیچے جا گری۔ پولیس افسر کے مطابق  حادثہ دور دراز کے گاؤں میں پیش آیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکار متاثرین کو کشتیوں کی مدد سے کنارے پر لا تے ہوئے۔  تصویر: پی ٹی آئی
جائے حادثہ پر ریسکیو اہلکار متاثرین کو کشتیوں کی مدد سے کنارے پر لا تے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

  جکارتہ : انڈونیشیا کے جنوبی صوبے سماترا  میں ایک  بس  ندی میں گرنے  کے حادثہ میں ۲۶؍  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس منگل کو بینگ کولو علاقے سے جنوبی سماترا کے شہر پالیمبانگ جا رہی تھی۔ ایک موڑ پر بس بے قابو ہو گئی اور ۱۵۰؍ میٹر کی بلندی سے  ندی میں جا گری۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس مکمل طور پر ندی میں ڈوب گئی جس کے سبب  مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع تک نہیں مل سکا۔
  پولیس افسر ڈولی گمارا کے مطابق بس سڑک  کے کنارے نصب حفاظتی بیریئر سے ٹکرائی اور  نیچے جا گری۔ پولیس افسر کے مطابق  حادثہ دور دراز کے گاؤں میں پیش آیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی  پولیس اور فائر بریگیڈ  کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی اور تقریباًً ۱۳؍ مسافروں کو زندہ باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔ افسر کے  مطابق بس کے ندی میں پوری طرح  ڈوبنے کے سبب کچھ مسافر لاپتہ ہیں جنھیں تلاش کرنے کیلئے غوطہ خوروں کی مدد لی جارہی ہے۔ ا نہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو  پاسگرالم کی  بیس ماہ اسپتال د اخل کیا  گیا ہے۔
  ریسکیو حکام کے مطابق  متاثرین کو کشتیوں کی مدد سے کنارے تک لایا گیا او ر وہیں پر انہیں ابتدئی طبی ا  مداد دینے کا بھی انتظا م کیا گیا اور شدید زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 
   ذرائع کے مطابق  بینگ کولو سے روانہ ہو تے وقت  بس میں ۲۷؍ مسافر سوار تھے اورحادثے کے وقت تقریباً ۵۰؍ مسافر بس میں موجود تھے ۔ ایک عینی شاہد نے بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ پولیس مطابق بس کوکرین کی  مدد سے باہر نکالا جارہا ہے۔ اس کی مکمل جانچ کے بعد ہی کسی  نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK