Inquilab Logo

ایران : یوکرین طیارہ حادثہ کےمعاملہ میں گرفتاریاں شروع

Updated: January 15, 2020, 6:00 PM IST | Agency | Tehran

تہران میں یوکرین کے طیارہ حادثہ معاملے میں ایرانی فوج سے غلطی ہونے کے اعتراف کے بعد اب باقاعدہ اس معاملےمیں خاطیوں پر کارروائی کیلئے ایرانی جانچ ایجنسیوں نے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

 تہران یونیورسٹی میں طلبہ یوکرین حادثہ کے مہلوکین کو خراج  عقیدت پیش کرتے  ہوئے۔  تصویر: پی ٹی آئی
تہران یونیورسٹی میں طلبہ یوکرین حادثہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

    تہران : تہران میں یوکرین  کے طیارہ حادثہ معاملے میں ایرانی فوج  سے غلطی ہونے کے اعتراف کے بعد اب باقاعدہ اس معاملےمیں خاطیوں پر کارروائی کیلئے ایرانی جانچ ایجنسیوں نے کئی لوگوں کو گرفتار کیاہے۔عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے بتایا کہ یوکرین طیارہ حادثے کی صحیح وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے۔اسی سلسلے میں ہم نے اس حادثے کی  وجہ بننے والے  کئی گرفتار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ طیارے کے بلیک باکس میں سے ڈیکوڈنگ کیلئے فرانس بھیجا گیاہے۔ ایران کی طرف سے گرفتار افراد کی تعداد نہیں بتائی ہے۔
ناقابل غلطی میں ملوث ہر فرد کو سزا  ہوگی: روحانی
     ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ ارنا ‘ کے مطابق اس  سے قبل ا یران کے صدرحسن روحانی نے  اپنے ایک خطاب میں کہا کہ  میزائل سےطیارہ کے تباہ ہونے میں ملوث ہر فرد کو سزا دی جائے گی۔ا نہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے غلطی کا اعتراف  پہلاایک اچھا قدم ہے لیکن یہ ایک نہ قابلِ معافی غلطی تھی چونکہ میں فضائی دفاعی نظام سے کچھ حد تک واقف ہوں اس  لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک شخص اس پورے واقعے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا بلکہ ` دوسرے بہت سے عہدیدار  بھی اس کے اتنے ہی  ذمہ دار ہیں۔ صرف  میزائل داغنے کیلئے بٹن د بانے والا ہی نہیں بلکہ ایسا کرنے کاحکم دینے والے عہدیداروں کو بھی معافی نہیں ملے گی۔جس نے بھی یہ غلطی کی ہے اسے سزا دی جائے گی اور ایسا کرنا  ہمارے  لئے اور عوام کیلئے بہت ضروری ہے۔ ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایسا پھر نہیں  ہوگا۔  روحانی نے مزید  کہا کہ اس معاملے میں عدلیہ ایک خصوصی عدالت کی تشکیل د ے جس میں سینئر جج اور  دیگر ماہرین کو شامل کیا جائے۔ روحانی نے کہا  کہ اس معاملے پرپوری دنیا کی نظرہوںگی۔ حکومت ایرانی عوام اور بین الاقوامی برادری کو اس معاملے میں جوابدہ ہے۔
 ایران شفاف انکوائری یقینی بنائے :اقوام متحدہ
 اقوام متحدہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران یوکرین کے طیارہ کو مار گرائے جانے کی شفاف اور مکمل جانچ پڑتال  کویقینی بنائے گا۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارك نےکہا کہ ہم نے اس بات کا نوٹس لیا ہے جس میں ایران کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین کے طیارہ کو غلطی سے مار گرایا گیا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایران یوکرین کے طیارے کو مار گرائے جانے کی شفاف اور مکمل جانچ پڑتال یقینی  بنائے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کی تحقیقات بین الاقوامی شہری ہوا بازی کانفرنس کے معاہد۱۳؍ کے مطابق کی جانی چا ہئے۔
  واضح رہے کہ ۸؍جنوری کو یوکرین کا مسافر طیارہ تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد مضافاتی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اور اس  میںسوار تمام۱۷۶؍ افراد ہلاک ہو گئے تھے   امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ ایرانی میزائل سے یہ سانحہ ہونے کی بات کہی تھی لیکن  ابتدا میں  ایران اس کی تردید کی  لیکن پھر جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس معاملے میں غلطی ہونے کا اعتراف  کیا۔ اس  پر ملک بھر میں طلبہ سمیت دیگر شہریوں نے خاطیوں پرسخت کارروائی کا مطالبہ کررہے اور  مختلف مقامات پر حادثہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا  سلسلہ جاری ہے۔ 

iran ukraine Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK