Inquilab Logo

عراق میں اسرائیلی اہداف پر حملہ،ایران کا جوابی کارروائی کا دعویٰ

Updated: March 14, 2022, 12:10 PM IST | Agency | Tehran

شام میں اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کےفوجی مارے گئے تھے،جواب میں ایران نے ۱۲؍میزائل داغے

Iran has announced that it is targeting Israeli targets.Picture:INN
ایران نے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تصویر: آئی این این

رواں ہفتے کے آغازپر اسرائيل نےشام ميں ايرانی پاسداران انقلاب کو نشانہ بناياتھا جب کہ اتوار کو عراق ميں مبینہ اسرائيلی اہداف کےخلاف ايرانی کروز ميزائلوں سے حملہ کیاگیا ہے۔ امریکہ نے اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔ايرانی پاسداران انقلاب نے عراق کے کرد علاقے کے صدر مقام اربيل ميں ميزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ايران کے سرکاری ميڈيا پريہ اعتراف اتوار کو نشر کردہ رپورٹوں ميں کياگيا۔ قبل ازيں ۱۳؍ مارچ کی صبح ۱۲؍ميزائلوں سےمبینہ اسرائيلی اہداف کو نشانہ بنايا تھا۔ ايران نےدعویٰ کيا ہے کہ اس نے اسرائيل کے `اسٹريٹيجک سينٹرز‘ کو نشانہ بنايا ہے۔ ايران کی جانب سے يہ حملہ ايک ايسے وقت پر کيا گياہے،جب عالمی قوتوںکےساتھ ۲۰۱۵ء  کی جوہری ڈيل کو بحال کرنے کیلئےسفارتی کوششيں ايک اہم موڑ پرہيں۔اس ڈيل کا مقصد ايران سے يہ يقين دہانی ليناہےکہ وہ اپنے متنازع جوہری و ميزائل پروگراموں کو عالمی قوتوں کے ساتھ طےشدہ شرائط کے تحت محدود رکھے گا۔ اس کے بدلے ميں ايران پر عائد اقتصادی پابندياں نرم کی جانی ہيں۔ اس ترميم شدہ معاہدےکامسودہ تقريباً مکمل ہے مگر روس کی جانب سے آخری لمحے پر ايک مطالبے کے بعد اب مذاکراتی عمل رک گيا ہے۔اربيل ميں ايرانی ميزائلوں نے جس مقام کو ہدف بنايا، وہ در اصل امريکی قونصل خانے کی ايک نئی عمارت ہے۔اس حملے ميں ايک شہری زخمی ہوا ہے اور املاک کو نقصان پہنچامگرکوئی بڑا نقصان نہيں ہوا۔ امريکی محکمہ خارجہ نےتصديق کر دی ہےکہ حملے ميں کوئی امريکی شہری زخمی ياہلاک نہيں ہوا۔ ساتھ ہی اس حملے کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ ايرانی پاسداران انقلاب نے دھمکی بھی دی ہےکہ `اسرائيل کی جانب سے حملوں کا سخت،فيصلہ کن اور تباہ کن جواب ديا جائے گا۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ پيرکے دن شام ميں ايک اسرائيلی حملے ميں پاسداران انقلاب کے۲؍فوجی مارے گئے تھے اور ايران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔عراق اور شام اکثر اوقات ايران اور امريکہ کے ايک دوسرے کے خلاف حملوں کا مرکز بنے رہتے ہيں۔ ايرانی حمايت يافتہ شيعہ مليشيا گروہوں نے دونوںہی ملکوں ميں امريکی اہداف کو نشانہ بنايا ہے۔ واشنگٹن بھی وقفے وقفے سے ايرانی اہداف کے خلاف کارروائیاں کرتا آيا ہے۔ ۲۰۲۰ء ميں امريکی افواج نےبغداد ميں کارروائی کرتے ہوئے ايرانی فوجی جنرل قاسم سليمانی کو ہلاک کر دياتھا۔ اس کے رد عمل ميں ايران نے امريکی دستوں کے خلاف کئی بيلسٹک ميزائلوں سے حملہ کيا تھا، جس ميں کوئی امريکی فوجی ہلاک تو نہيں ہوا تھا تاہم کئی کو سر پر چوٹيں آئی تھيں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK