ایران نے امریکی فائٹر پائلٹ کی ماں کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیٹے ٹرمپ کے ماتحت زیادہ خطرے میں ہیں، اس سے قبل ٹرمپ نے ایران کو پتھر کے دور میں پہنچا دینے کی دھمکی دی تھی۔
EPAPER
Updated: April 06, 2026, 2:18 PM IST | Tehran
ایران نے امریکی فائٹر پائلٹ کی ماں کی درخواست پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیٹے ٹرمپ کے ماتحت زیادہ خطرے میں ہیں، اس سے قبل ٹرمپ نے ایران کو پتھر کے دور میں پہنچا دینے کی دھمکی دی تھی۔
سنیچر کو پاکستان میں واقع ایرانی سفارت خانے نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ایک ماں کی تشویشناک ٹویٹ کا جواب دیا، جس میں اس کے بیٹے کا تذکرہ تھا جو امریکی فضائیہ میں پائلٹ ہے۔ سفارت خانے نے کہا کہ اس کا بیٹا ’’ایران کی تحویل میں رہنے کے مقابلے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ زیادہ خطرے میں ہے۔‘‘یاد رہے کہ ایرانی سفارت خانے کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی اسٹرائیک ایگل جنگی طیارے کے ایران میں گرنے کے بعد ایک امریکی پائلٹ کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خدشات پیدا ہو گئے تھے۔یہ تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب ایک صارف، جس نے خود کو فائٹر پائلٹ کی ماں بتایا، نے امریکی اسٹرائیک ایگل کے ایرانی علاقے میں گرنے کی خبروں کے بعد دعا کی اپیل پوسٹ کی۔ اس نےایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا’’میرا دل فکر سے بھاری ہے۔ براہ کرم تمام پائلٹوں اور ان کے خاندانوں کے لیے دعا کریں۔‘‘اپنے بیٹے کی حفاظت کے لیے لوگوں سے دعا کرنے والی اس ماں کے ٹویٹ کے جواب میں ایرانی سفارت خانے نے پوسٹ کیا کہ’’ ایران کی تحویل میں رہنے والوں کے ساتھ عزت اور احترا م سے پیش آیا جائے گا۔یقین رکھیں آپ کے بیٹے ایران کی تحویل میں رہنے کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ زیادہ خطرے میں ہیں۔ دعا کریں کہ وہ امریکی ریسکیو ٹیموں کے ہاتھ لگنے کے بجائے ایران کی قید میں رہے! بطور مسلمان اور مہذب ایرانی، ہم جانتے ہیں کہ قیدیوں کے ساتھ عزت اور احترام سے کیسے پیش آنا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل اور امریکہ کے کئی اہداف پر ایران کے میزائل حملے
واضح رہے کہ یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈونالڈ ٹرمپ اور ایران کی قیادت کے درمیان بحث چھڑ گئی تھی،اس سے قبل امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایرانی حکومت امریکی مطالبات کے آگے سرنگوں نہ ہوئی تو وہ ایران کو ’’پتھر کے دور‘‘میں واپس بھیج دیں گے۔ یہ اشتعال انگیز تبصرہ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بڑھتی ہوئی پرتشدد بیان بازی کے ایک ہفتے کے بعد سامنے آیا ہے۔ٹرمپ نے بدھ کے روز پرائم ٹائم خطاب میں کہا، ’’ہم ان پر بہت سخت حملہ کریں گے… ہم انہیں پتھر کے دور میں واپس لے جائیں گے،‘‘خاص طور پر ایران کے پاور گرڈ اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھئے: طیاروں کو مار گرانے کے بعد ایران کے حوصلے بلند
تاہم ایران نے اس دھمکی کو نسل کشی اورمافیا کی زبان قرار دیا۔ جمعہ کو امریکی حکام نے تصدیق کی کہ ایران میں ایک ایف ۱۵؍ اے اسٹرائیک ایگل گر گیا۔ جہاں ایک عملے کے رکن کو کامیابی سے بچا لیا گیا، وہیں دوسرا لاپتہ ہے، جس کے بعد شدید جنگی تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسی دن خلیج فارس کے علاقے میں گر کر تباہ ہوئے طیارے کے پائلٹ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ تلاش میں شامل امریکی ہیلی کاپٹروں پر مبینہ طور پر ایرانی فضائی دفاع نے فائرنگ کی، لیکن انہوں نے اپنا مشن جاری رکھا۔اب تک، مغربی ایشیا میں فوجی اور جغرافیائی سیاسی جھڑپیں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔ خبر رساں اداروں کی شائع کردہ رپورٹس کے مطابق، جنگ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تقریباً ۶۰۰۰؍سے تجاوز کر چکی ہے۔