• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تیونس میں قائم ایرانی سفارتخانے نے ’ایکس‘ پر اکشے کمار کے مشہور مِیم کے ذریعے مذاق اڑایا

Updated: September 11, 2026, 1:27 PM IST | Agency | Tehran

ہندی فلم انڈسٹری کے ’مسٹر کھلاڑی ‘اکشے کمار کا ایک مِیم اِن دنوں عالمی سطح پر مشہور ہوگیا ہے۔ معاملہ یہ ہے کہ تیونس میں قائم ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے اکشے کمار کے اس مشہور مِیم کا سہارا لیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
ہندی فلم انڈسٹری کے ’مسٹر کھلاڑی ‘اکشے کمار کا ایک مِیم اِن دنوں عالمی سطح پر مشہور ہوگیا ہے۔ معاملہ یہ ہے کہ تیونس میں قائم ایرانی سفارت خانے نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لئے اکشے کمار کے اس مشہور مِیم کا سہارا لیا ہے۔ ایرانی سفارت خانے نے یہ میم اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایسے وقت شیئر کیا ہے جب ایران نے دعویٰ کیا کہ پاسدارانِ انقلاب نے۸؍ ستمبر کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر ایک بغیر پائلٹ کے امریکی ڈرون آبدوز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
 
 
ایرانی فورسیز نے مبینہ طور پر قبضے میں لی گئی ڈرون آبدوز کی ویڈیو اور تصاویر بھی جاری کیں، تاہم امریکہ نے مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرانا ماڈل تھا جو آپریشن کے دوران خراب ہو گیا تھا۔ ایرانی سفارت خانے نے اس معاملے پر باضابطہ اور روایتی ردِعمل کا اظہار کرنے کے بجائے طنزیہ انداز اختیار کیا اور۲۰۱۱ء کی بالی وڈ کامیڈی فلم سے اکشے کمار کی تصویر پر مبنی میم شیئر کر دی۔ میم کے ساتھ سفارت خانے نے لکھا’’ ایک ڈرون آبدوز کھو گئی، تیل کی قیمت۱۰۰؍ ڈالرز کے قریب پہنچ رہی ہے، انتخابات قریب ہیں، ٹرمپ کیا حال ہے؟‘‘ اس میم میں اکشے کمار کے طنزیہ اور شرارتی تاثرات کے ذریعے ڈرون آبدوز کے واقعے کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ تیل کی بڑھتی قیمتوں اور آئندہ امریکی انتخابات کا حوالہ دے کر ڈونالڈ ٹرمپ پر مزید سیاسی طنز کیا گیا ہے۔اس مِیم پر ہندوستانی صارفین نے ردعمل ظاہر کیا ہے کہ ’’بالی ووڈ تو سب سے بڑا مِیم پروڈیوسر ہے‘‘، ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ مِیم وار ہے‘‘ایک صارف نے مزاقاً لکھا کہ ’’ہندوستان پر ٹیریف لگانے کیلئے ٹرمپ کو ایک بہانہ مل گیا‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK