Updated: March 29, 2026, 9:02 AM IST
| Riyadh
یران کی قومی فٹ بال ٹیم نے نائیجیریا کے خلاف ایک میچ کو ایک جذباتی یادگار لمحے میں تبدیل کر دیا، جہاں کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے دوران اپنے سامنے چھوٹے گلابی اور جامنی رنگ کے اسکول بیگز رکھ کر ان طالبات کو خراج عقیدت پیش کیا جو امریکہ کے میزائل حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے نائیجیریا کے خلاف ایک میچ کو ایک جذباتی یادگار لمحے میں تبدیل کر دیا، جہاں کھلاڑیوں نے قومی ترانے کے دوران اپنے سامنے چھوٹے گلابی اور جامنی رنگ کے اسکول بیگز رکھ کر ان طالبات کو خراج عقیدت پیش کیا جو امریکہ کے میزائل حملے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔ یہ حملہ ۲۸؍ فروری کو جنوبی ایران کے ایک پرائمری اسکول پر ہوا تھا، جس میں ۱۶۵؍ سے زائدطالبات جاں بحق ہوئیں۔ اس واقعے نے عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیالیکن ابھی تک نہ تو امریکہ اور نہ ہی اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ امریکہ نے صرف اتنا کہا ہے کہ اس کی فوج اس معاملے کی جانچ کررہی ہے کہ یہ حادثہ کیسے ہوا۔ دریں اثناء گزشتہ روز ہونے والے میچ میں ایرانی کھلاڑیوں کی جانب سے اسکول بیگز کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرنے کا منظر انتہائی جذباتی تھا، جس نے اس سانحے میں جان گنوانے والی تمام بچیوں کی یاد تازہ کردی۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی اس موقع پر خاموشی اختیار کر کے ایرانی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کپتان نے اس موقع پرکچھ دیر کے لئے خاموشی بھی اختیار کی اور اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خاطیوںکو کیفر کردار تک پہنچائے۔