دونوں کی ملاقات موضوع ِ بحث، دونوں کے ایک جیسے لباس پر بھی چہ میگوئیاں۔
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این
نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی اووَل آفس میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ہونےوالی ملاقات امریکہ میں موضوع بحث ہے۔ ایک طرف جہاں فاکس نیوز نے یہ دونوں لیڈروں کی ملاقات کی خوشگواری کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بحث بھی چھیڑنے کی کوشش کی ہے کہ کیا ٹرمپ ظہران ممدانی کو اپنا ساتھی بنانا چاہتے ہیں؟ فاکس نیوز کے اینکر برائم کلمیڈ نے کہا ہے کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ ’’صدر ممدانی کو اپنا ساتھی بنانا چاہتے ہیں۔‘‘ وہیں انٹرنیٹ پر سردیوں کے حوالے سے ٹرمپ کا نیا لباس موضوع بحث بن گیا ہے۔
چونکہ امریکہ میں سردی میں اضافہ ہورہا ہے اس لئے سنیچر کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ سیاہ اووَر کوٹ اور اس کے اندر برگنڈی (گہرے سرخ) رنگ کے ہائی نیک سوئٹر میں نظر آئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے فوراً نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی ایک تصویر نکال لی جس میں وہ بالکل یہی امتزاج پہنے ہوئے تھے۔ فرق صرف یہ تھا کہ مددانی نے اوورکوٹ کی جگہ کالا بلیزر پہن رکھاتھا۔ ان دونوں تصویوں کو شیئر کرتے ہوئے یہ بحث شروع کردی گئی کہ کیا ٹرمپ ظہران ممدانی کی نقل کررہےہیں؟