Inquilab Logo

اسرائیل: لگا تار ۲۱؍ ویں سنیچر کو عدالتی اصلاحات مخالف مظاہرے

Updated: May 29, 2023, 3:20 PM IST | Tel Aviv-Yafo

تل ابیب کے مرکزی مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوان اور طلبہ کی شرکت ، عدالتی اصلاحات روکنے کا مطالبہ

A scene from the main demonstration in Tel Aviv.
تل ابیب کے مرکزی مظاہرے کا ایک منظر۔

سرائیل میں لگاتار  ۲۱؍ ویں سنیچر کو عدالتی اصلاحات مخالف مظاہرے کئے گئے  ۔ اس دوران ملک کے مختلف حصوں کے مظاہروں میں حسب معمول  لاکھوں افراد نے شرکت کی  ۔
   میڈیارپورٹس کے مطابق سنیچر کی شب   ۷؍ بجے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں  تقریبا ً ۲؍ لاکھ  مظاہرین سڑکوںپر اترے ۔  ملک کے دیگر حصوں میں بھی مظاہرے کئے گئے۔حسب معمول مظاہرین  یر وشلم میں واقع اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کی رہائش گاہ کے باہر بھی جمع ہوئے اور ان سے   نام نہاد عدالتی اصلاحات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ 
 مظاہرین کا کہنا تھا ، ’’ وہ کسی بھی صورت میں اسرائیل کے جمہوری نظام کو آمر انہ نظام میں  تبدیل نہیںہوں گے ، آخری دم تک لڑیں گے ۔  اسی طرح ہر سنیچر کو جمع ہوں گے اور ملک کو آمریت کی  طرف لے جانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے۔ ‘‘ 
  تل ابیب کے مرکزی مظاہرے میں بڑی تعداد میں نوجوان اور طلبہ نے شرکت کی اور عدالتی اصلاحات روکنے کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ اسرائیل میں  ۷؍ جنوری سے سنیچر کی شب کے مظاہروںکا آغاز ہوا تھا۔ اس کے بعد سے مظاہرین ہر سنیچر کو عدالتی اصلاحات کیخلاف آواز بلند کررہےہیں۔

israel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK