Inquilab Logo

محصورغزہ کے فلسطینیوں نے ملبے میں تبدیل الفاروق مسجد میں نماز جمعہ ادا کی

Updated: March 02, 2024, 3:23 PM IST | Jerusalem

محصور غزہ کے فلسطینیوں نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی الفاروق مسجد میں نماز اداکی۔ خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے سبب فلسطینی خطے میں تباہی برپا ہے جبکہ اسرائیلی حملوں نے غزہ کے کئی اہم انفراسٹرکچر اور عبادت گاہیں تباہ کر دیئے ہیں۔

Praying in the ruins of a Palestinian mosque. Photo: PTI
فلسطینی مسجد کے ملبے میں نماز ادا کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

محصور غزہ کے فلسطینیوں نے اسرائیلی حملوں کی جانب سے تباہ ہونے والی الفاروق مسجد کے ملبے میں نماز جمعہ ادا کی۔ خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی خطے میں تباہی جیسا منظر ہے۔اسرائیلی حملوں نے غزہ کے کئی اہم انفراسٹرکچر اور عبادت گاہیں تباہ کر دیئے ہیں۔
اسرائیل نے نہ صرف ہزاروں فلسطینیوں کوقتل کیا ہے بلکہ اس نے مسجدیں، چرچ، اسکول، اسپتال اور دیگر عمارتوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ یو این کے مطابق اسرائیلی حملوں کے سبب غزہ کی ۸۵؍ آبادی بے گھر ہو گئی ہے جبکہ آدھی سے زائد آبادی صاف پانی، غذا اور بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ غزہ کا ۶۰؍ فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو گیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK