Inquilab Logo

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ۲۰۰؍ واں دن، محصور خطہ ملبے میں تبدیل

Updated: April 23, 2024, 8:38 PM IST | Jerusalem

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو آج ۲۰۰؍ دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کے محصور خطے میں مسلسل فوجی آپریشن کے سبب اب تک ۳۴؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۷۷؍ ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ غزہ میں ۷؍ ہزار افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ آدھی آبادی فاقہ کشی پرمجبور ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اسرائیل کے رفح میں فوجی آپریشن کی تیاری کے ساتھ محصورخطے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو آج ۲۰۰؍ واں دن ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کے سبب اب تک ۳۴؍ ہزار سےزائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۷۷؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیل نے جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ کے اطراف خاندانوں کے خلاف ۳؍ ہزار ۰۲۱؍ قتل عام کئے ہیں۔

غزہ میں بچوں کو غذا کیلئے جدوجہد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: ایکس 
میڈیا آفس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جنگ کے سبب اب تک تقریباً   ۴۸۵؍ طبی عملہ، ۶۶؍ سیول ڈفنس کے حکام، ۱۴۰؍ سے زائد صحافی اور ۲۲۴؍ امدادی کارکنان ہلاک ہوئے ہیں۔فلسطینی خطے میں ۷؍ ہزار سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبےہیں۔ 

مشرقی غزہ میں فلسطینیوں کو تباہ کن حالات کا سامنا
اقوام متحدہ (یواین) کی رپورٹس کے مطابق فلسطینی خطے میں ۲؍ ملین سے زائد فلسطینی تباہ کن زندگی اور طبی حالات کا سامنا کر رہےہیں۔ خاص طور پروہ افراد مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جو اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے شیلٹرز میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اسرائیل کے حملے کے بعد فلسطینی عمارت کی حالت۔ تصویر: ایکس
مشرقی غزہ میں فلسطینی بڑے پیمانے پر بھکمری کا سامنا کرنے پر مجبو رہیں۔غزہ کی وزرات صحت کے مطابق اب تک تقریباً ۱۳۰؍ سے زائد بچے بھکمری کے سبب ہلاک ہو چکےہیں۔ گیس کی کمی کی وجہ سے فلسطینی لکڑی، پلاسٹک اور کوئلے کا استعمال کر رہےہیں جو ان کی صحت کیلئے مضر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں متعدد یونیورسٹیوں کا فلسطینی حامی احتجاج، سیکڑوں طلبہ کی شرکت

غزہ میں۶۰؍ فیصد رہائشی عمارتیں تباہ
خیال رہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملوںنے غزہ کے بڑے حصے کو ملبے میں تبدیل کیا ہے ۔ فلسطینی حکام کے اعدادوشمار کے مطابق خطے میں ۶۰؍ فیصد رہائشی عمارتیں اور کمرشیل فیسیلیٹیز کو نقصان پہنچا ہے یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ 
غزہ کے حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے اطراف تقریباً ۷۵؍ ہزارٹن کے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا ہے۔ غزہ میں ۸۶؍ ہزار گھر تباہ ہو گئے ہیں اور ۳۰۹؍ ہزار گھروں کونقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK