Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کا غیر قانونی بستی ’ایلی‘ میں ۷۶۳؍ نئی غیر قانونی رہائشی یونٹس بنانے کا منصوبہ

Updated: July 26, 2026, 1:04 PM IST | Gaza

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس نئے غیر قانونی رہائشی منصوبے سے آئندہ برسوں میں ایلی بستی کا حجم تقریباً تین گنا بڑھ جائے گا۔

Israeli.Photo:Insta
اسرائیلی۔ تصویر:انسٹاگرام

اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں واقع غیر قانونی یہودی بستی ایلی میں ۷۶۳؍ نئی غیر قانونی رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس سے آئندہ چند برسوں میں اس بستی کا حجم تقریباً تین گنا ہونے کی توقع ہے۔ اسرائیلی ٹی وی چینل ۱۴؍ کے مطابق، اسموٹریچ نے کہا کہ اسرائیل غیر قانونی آبادکاری پر مبنی فارموں اور نئی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رہائشی یونٹس مقبوضہ مغربی کنارے میں  بنیامین ریجنل کونسل کے دائرہ اختیار میں آنے والی غیر قانونی ایلی بستی میں تعمیر اور ترقی دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:’ٹھکراکے میرا پیار۲؍‘پہلے سیزن سے آگے کی کہانی پیش کرتی ہے


 تین گنا توسیع
چینل ۱۴؍ کی رپورٹ کے مطابق، اس منصوبے پر عمل درآمد سے آئندہ برسوں میں ایلی بستی کا حجم تقریباً تین گنا ہو جائے گا اور وہاں ہزاروں مزید غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کو بسایا جا سکے گا۔وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت خود کو بارہا اسرائیل کی سب سے زیادہ آبادکاری نواز حکومتوں میں سے ایک قرار دے چکی ہے۔
 اسی ماہ کے آغاز میں اسموٹریچ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت نے ۲۰۲۲ء کے اواخر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں ۱۰۴؍ نئی غیر قانونی بستیاں اور ۱۶۰؍ زرعی آبادکاری چوکیوں (آؤٹ پوسٹس) کے قیام کی منظوری دی ہے۔ فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق، مقبوضہ مشرقی یروشلم سمیت پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریباً ۷؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار غیر قانونی اسرائیلی آبادکار ۱۴۱؍ غیر قانونی بستیوں اور ۲۲۴؍ آبادکاری چوکیوں میں رہائش پذیر ہیں۔
فلسطینی  دیوار و آبادکاری مزاحمتی کمیشن کے مطابق ۲۰۲۶ء   کے پہلے نصف کے دوران غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف  ۳۴۸۸؍حملے  کیے، جن میں دیہات پر حملے، آتش زنی، فائرنگ، زمینوں پر قبضے اور نئی غیر قانونی آبادکاری چوکیوں کا قیام شامل ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ ان حملوں میں ۱۷؍ فلسطینی  ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے:سری کانت نے محمد سمیع کو نظر انداز کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا


فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی آبادکاری میں مسلسل توسیع اور آبادکاروں کے حملے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے باضابطہ الحاق کی راہ ہموار کر رہے ہیں، جس سے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات مزید کمزور ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK