Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کے لبنان پر پے در پے حملے

Updated: June 12, 2026, 9:53 AM IST | Beirut

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز لبنان کے وسطی علاقے مغربی بقاع میں واقع مشغرہ پر متعدد فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کی سرگرمیوں کے قریب دو میزائل گرے ہیں۔

A scene of destruction in Lebanon. Photo: INN
لبنان میں تباہی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز لبنان کے وسطی علاقے مغربی بقاع میں واقع مشغرہ پر متعدد فضائی حملے کئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے کے بعد جنوبی لبنان میں اسرائیلی افواج کی سرگرمیوں کے قریب دو میزائل گرے ہیں۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل کی متعدد آبادیوں کی جانب فائرنگ یا حملوں کی نشاندہی کے بعد ہوم فرنٹ کمانڈ نے پیشگی انتباہ جاری کیا اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔اسی تناظر میں اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ حزب اللہ نے گزشتہ شام اور جمعرات کی صبح اسرائیل کی جانب ڈرونز بھیجے۔وزارت کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بدھ کے روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم ۱۲؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔لبنان میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بدھ کو جنوبی اور مشرقی لبنان میں ۳۰؍ سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’عزیز دوست‘‘ امریکہ کا ہندوستان کے ایک اور جہاز پر حملہ

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے ،جب حزب اللہ بھی جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں اسرائیلی افواج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، حالانکہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے بعد ایک نئی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔نئی جنگ بندی کے تحت حزب اللہ سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے حملے بند کرے، تاہم حزب اللہ کا مؤقف ہے کہ اس کی کارروائیاں اسرائیل کی جانب سے بعض علاقوں پر قبضہ برقرار رکھنے، جنوبی لبنان میں پیش قدمی اور فضائی حملوں کے ردِعمل میں کی جا رہی ہیں۔یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے، جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ایران نے اپنی سرزمین پر امریکی حملوں کے جواب میں اردن، بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس سے اپریل میں اعلان کردہ علاقائی جنگ بندی کو ایک اور امتحان کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK