قابض اسرائیلی فورسیز نے بدھ کو بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں توپ خانے کی گولہ باری اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں جس کے نتیجے میں ۹؍فلسطینی شہید اور ۱۵؍زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: August 20, 2026, 12:38 PM IST | Agency | Gaza
قابض اسرائیلی فورسیز نے بدھ کو بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں توپ خانے کی گولہ باری اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں جس کے نتیجے میں ۹؍فلسطینی شہید اور ۱۵؍زخمی ہوگئے۔
قابض اسرائیلی فورسیز نے بدھ کو بھی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں توپ خانے کی گولہ باری اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں جس کے نتیجے میں ۹؍فلسطینی شہید اور ۱۵؍زخمی ہوگئے۔ غزہ کی وزارت داخلہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسرائیل جان بوجھ کر پولیس فورس کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ محصور علاقے میں بدامنی اور افراتفری پھیلائی جاسکے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار جنگ کے دوران شہریوں کی حفاظت اور بنیادی نظم و نسق برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی روکا جائے: دیویندر فرنویس
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابض ٹینکوں نے خان یونس شہر کے شمال مشرق میں شدید فائرنگ کی جبکہ شہر کے جنوب اور مشرق میں واقع علاقے بھی اسرائیلی ٹینکوں کی فائرنگ کی زد میں رہےجس کے بعد شہر کے مشرقی حصوں میں فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔اس دوران اسرائیلی بحریہ نے خان یونس شہر کے کھلے سمندر کی طرف بھی کئی گولے داغے۔غزہ شہر میں شہر کے مشرقی علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی اور اسرائیلی ٹینکوں نے فائرنگ کی جبکہ شہر کے مشرق میں واقع حی التفاح کو بھی توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔غزہ پٹی کے شمال میں بیت لايا کے مغرب میں واقع العطاطر کا علاقہ اسرائیلی فوج کی توپ خانے کی گولہ باری اور بموں (فلیئرز) کی زد میں رہا۔ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق۱۰؍ اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے شہداء کی کل تعداد۱۲۶۶؍ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر ۴۲۰۰؍تک پہنچ گئی ہے اور اس کے علاوہ۸۱۳؍ افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔