Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی روکا جائے: دیویندر فرنویس

Updated: August 20, 2026, 12:29 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر ’’ نشہ سے پاک مہاراشٹر پالیسی‘ ‘کیلئے میٹنگ، کئی اہم ہدایات جاری، ہرسرکاری اسپتال میں نشہ چھڑانے کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

Precautions should be taken beforehand rather than seeking treatment after becoming addicted to drugs. Picture: INN
نشے کا عادی ہونے کے بعد علاج کروانے کے بجائے پہلے ہی احتیاط برتی جائے۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے بدھ کو کہا ہےکہ نوجوان نسل کےنشے کے جال میں پھنسنے کے بعد اقدامات کرنے کے بجائے پہلے ہی سے نوجوانوں کو نشے کی کھائی میں دھکیلنے والے رجحانات کو روکا جانا چاہئے۔ نوجوانوں کے مسائل کو ذہن میں رکھتے ہوئے، انہیں ہمدردی کے ساتھ اس شیطانی چکر میں پڑنے سے روکا ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کی صدارت میں منشیات سے پاک مہاراشٹر پالیسی کے تعلق سے میٹنگ وزیر اعلیٰ رہائش گاہ ورشا پر منعقد ہوئی جس میں انہوںنے شرکاء کو یہ ہدایت دی۔منشیات سے پاک مہاراشٹر کیلئے سرکاری مشینری کا نقطہ نظر اہم ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اگر تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور موثر کردار ادا کریں تو مستقبل میں منشیات سے پاک مہاراشٹر ضرور بن سکتا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ (دیہی) ڈاکٹر پنکج بھویار، وزیر مملکت برائے داخلہ (شہری) یوگیش کدم میٹنگ میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کا ملک کے ۸۰۰؍ شہروں میں ’’چھاتروں کی گونج‘‘ کے تحت مہم کا فیصلہ

ہر سرکاری اسپتال میں نشہ چھڑانے کے مراکز

  نشے کی لت میں مبتلا نوجوانوں کی مدد کیلئے ہر سرکاری اسپتال میں نشہ چھڑانے کے مراکز قائم کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ فرنویس نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تمام سرکاری میڈیکل کالجوں میں نشہ چھڑانے کے مراکز کو فعال بنایا جانا چاہیے۔ ریاست میں مرکزی حکومت کے ذریعے چلنے والے نشہ چھڑانے کے مراکز کو بااختیار بنایا جانا چاہئے۔ اگر ضرورت ہو تو اس کیلئے فنڈ فراہم کئے جائیں۔ ان مراکز کے ذریعے منشیات کی لت سے نجات کے موثر نفاذ کیلئے ایک مخصوص ورکنگ سسٹم تیار کیا جانا چاہیے تاکہ نشے سے پاک نوجوان دوبارہ نشے کے گڑھے میں نہ گریں، اس کے سبب بننے والے عوامل کے ساتھ ساتھ نشہ چھڑانے کے مراکز کا سلسلہ بھی کنٹرول کیا جائے۔اسکول اور کالج کے احاطے کو منشیات سے پاک ہونا چاہئے۔وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ ہر اسکول اور کالج کے احاطے کو منشیات سے پاک ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔متعلقہ تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر تعلیمی ادارے کے کیمپس کو منشیات سے پاک قرار دینے کیلئے کارروائی کریں۔ اسکولی تعلیم میں منشیات کے مضر اثرات پر مبنی نصاب شامل کرنے کا عمل مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے متعلق جرائم میں این ڈی پی ایس اور منشیات مخالف قوانین کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں اور فیصلے کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ ساتھ ہی ایسے جرائم کے سدباب کیلئے مرکزی حکومت کی طرز پر خصوصی سرکاری استغاثہ کا ایک پینل ترتیب دیا جائے۔ ریاستی حکومت کے اختیار کے تحت اس پینل کی تقرری کا انتظام ہونا چاہئے۔ منشیات کے عادی نوجوان میں مجرم بننے کی ذہنیت پیدا نہیں ہونے دی جانی چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے: ہرمز کے متعلق ٹرمپ کے دعوے پر ایران نے کیلیفورنیا کو اپنا ’’نیا علاقہ‘‘ قرار دیا

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منشیات سے پاک مہاراشٹر کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پورے حکومتی نظام کا ایک جامع نقطہ نظر ہو۔ معاشرے میں منشیات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے دنیا کے کامیاب طریقوں کا مطالعہ کرکے ایک موثر پیغام رسانی کا نظام وضع کیا جائے۔ جو نوجوان غلطی سے منشیات کے چکر میں پڑ گئے ہیں ان میں کہیں بھی مجرم بننے کی ذہنیت پیدا نہیں ہونے دی جانی چاہیے۔ انہیں منشیات کی لت سے نجات کے مراکز کے ذریعے زندگی کا مثبت تجربہ فراہم کیا جانا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر وہ نشیلی ادویات تیار کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نوجوانوں میں نشہ کی علامات پائی جائیں تو فوری اقدامات کئے جائیںوزیر اعلیٰ نے کہاکہ انسداد منشیات کی کارروائیوں میں ضلعی سطح کی کمیٹیوں کا کردار بہت اہم ہے۔ ان کمیٹیوں کے کام کا جائزہ لیا جائے۔ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ضلع کیلئے درجہ بندی کا نظام وضع کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی کہ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ریاستی سطح کی ’این سی او آر ڈی‘ سمٹ کمیٹی قائم کی جائے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم) منیشا مہیسکر نے میٹنگ میں ایک پریزنٹیشن دیا۔میٹنگ میں چیف سیکریٹری راجیش اگروال، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سدانند داتے، ممبئی پولیس کمشنر دیون بھارتی، پرنسپل سیکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اینٹی ایس سی او کے اسپیشل انسپکٹر جنرل راجیش سنگھ ، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر تکارام منڈے اور دیگر موجود تھے۔مہاراشٹر میں منشیات کے خلاف کارروائی میٹنگ میں بتایا گیاکہ ۲۰۲۳ء میں منشیات مخالف قوانین کے تحت ۸۹۷؍ کروڑ روپے کی۴۳؍ ہزار۶۳۲؍کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔  جبکہ۲۰۲۳ء کے مقابلے۲۰۲۵ءمیں ضبطی کی کارروائیوں میں۲۹؍ فیصد اضافہ ہوا، اس سال۵۶؍ ہزا۲۰۶؍کلو منشیات ضبط کی گئیں۔ اس کی قیمت ایک  ہزار۳۴۰؍ کروڑ روپے ہے۔ قیمتوں کے نقطہ نظر سے ۴۹؍ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK