Inquilab Logo

شامی حکومت کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا حملہ

Updated: July 26, 2020, 8:38 AM IST | Agency | Damascus

اسرائیل نے ایک بار پھر شام میں مختلف ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی حکومت کے میڈیا نے جمعہ کی شب بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع القنیطرہ صوبے میں ۳؍ مقامات پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کئے

syrian forces - Pic : PTI
شامی فوج کے اہلکار(ایجنسی

اسرائیل نے ایک بار پھر شام میں مختلف ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ شامی حکومت کے میڈیا نے جمعہ کی شب بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع القنیطرہ صوبے میں ۳؍ مقامات پر ٹینک شکن میزائلوں سے حملے کئے۔ اس کے نتیجے میں دو افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے اور بعض جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ادھر اسرائیلی فوج نے واضح کیا ہےکہ  ’’جنگی ہیلی کاپٹروں نے جنوبی شام میں بشار الاسد کی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ یہ کارروائی جمعہ کے روز سابقہ اوقات میں گولان کی پہاڑیوں کی سمت ہونے والی فائرنگ کے جواب میں کی گئی ہے ۔ حملوں میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
  ان میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کے وسائل اور نگرانی کے مقامات شامل ہیں۔‘‘اس سے قبل جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں بتایا گیا تھا کہ مقبوضہ گولان کے علاقے میں سرحدی باڑ کی دوسری جانب شامی حصے میں دھماکے سنے گئے۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل کی  جانب گاڑیوں اور ایک شہری عمارت کو نقصان پہنچا۔ فوج کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا یہ شام کے اندر سے اسرائیلی ٹھکانوں پر حملے کی کوشش تھی۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے جمعہ کی شب زور  داردھماکوںکی تصدیق کی ہے۔ المرصد کے مطابق یہ دھماکے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے سے القنیطرہ میں بشار الاسد حکومت کے ٹھکانوں پر کئے گئے۔ 

syria israel Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK