Inquilab Logo

اسرائیل کا پہلا کمرشیل طیارہ بحرین پہنچا

Updated: September 25, 2020, 11:47 AM IST | Agency | Tel Aviv

بحرین اور اسرئیل کے درمیان حال ہی میں ہوئی سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشیل پرواز بحرین پہنچ گئی

Israeli Plane
اسرائیلی پروازوں پر پابندی ختم

بحرین اور اسرئیل  کے درمیان حال ہی میں ہوئی   سفارتی و تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشیل  پرواز بحرین پہنچ گئی۔اطلاع  کے مطابق دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیلئے فضائی راستے کھول دیئے ہیں اور بدھ کو اسرائیل سے پہلی براہ راست کمرشل پرواز بحرین پہنچ گئی۔فضائی سفر کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل ایئرلائنز کی ایئربس اے ۳۲۰؍بدھ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے ۳؍گھنٹے کی مسافت طے کرکے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جس کیلئے سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کی۔ اسرائیل اور بحرین کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
  تاہم اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں اہم سرکاری حکام پر مشتمل ایک وفد موجود  تھا۔ گزشتہ روز  اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔واضح رہے کہ عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات کے حوالے سے امن معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد اسرائیل  سے پہلی پرواز جب  متحدہ عرب امارات پہلی فلائٹ پہنچی تھی تو باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن اس موقع پر کسی بھی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔ یاد رہے کہ ان عر ب ممالک کے اسرائیل سے ہاتھ ملانے کی وجہ سے مسلم دنیا خاص کر فلسطین میں بے حد ناراضگی ہے جہاں کئی دہائیوںسے مقامی باشندے اسرائیلی فوجیوں کے مظالم کا شکار ہیں۔ انہوں نے نہ صرف امارات اور بحرین کے حکمرانوں کے پتلے جلائے ہیں بلکہ  ان معاہدوںکو فوراً منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK