Inquilab Logo

اسرائیل کی فلسطینیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی سازش

Updated: April 17, 2024, 12:00 PM IST | Agency | Tel Aviv/Gaza

رفح پر فوج کشی سے قبل اطراف میں ۱۰؍ ہزار خیمے نصب کرنے کا اعلان۔

Israel wants to move Palestinian citizens into tents. Photo: INN
اسرائیل فلسطینی شہریوں کو خیموں میں منتقل کردینا چاہتا ہے۔ تصویر : آئی این این

 غاصب صہیونی ریاست پورے غزہ سے بے گھر ہوکر رفح  میں  پناہ لینے والے فلسطینی شہریوں کو خیموں  میں منتقل کرنے کی سازش پر عمل کرتے ہوئے جلد ہی رفح کے اطراف پہلے ۱۰؍ ہزار اور پھر ۳۰؍ ہزار خیمے نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خیموں کے تعلق سے یہ خبر خود اسرائیلی میڈیا نے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تل ابیب نے عالمی مخالفت کے باوجود رفح پر فوج کشی کی تیاری کرلی ہے۔ اس دوران یہ تاثر دینے کیلئے کہ وہ عام شہریوں  کو بچانا چاہتا ہے، ان کی منتقلی کیلئے رفح کے اطراف ۱۰؍ ہزار خیمے نصب کئے جائیں  گے۔ اتنا ہی نہیں فوجی  کارروائی کے دوران مزید ۳۰؍ ہزار خیموں کی تنصیب کا منصوبہ ہے۔ 
اسرائیل کے جس خبر رساں ادارہ نے یہ خبر دی ہے اس کا کہنا ہے کہ رفح سے آبادی کو منتقل کرنے میں   طویل عرصہ درکار ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے فی الحال وزیراعظم نیتن یاہو نے اس منصوبے کو ملتوی کردیاہے۔ واضح رہے کہ جنوبی غزہ میں  مصر کی سرحد سے متصل رفح وہ علاقہ ہے جہاں   پورے غزہ سے بے گھر ہونے والے افراد پناہ گزیں  ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK