Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیشی اور روہنگیا کہہ کر برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنا بندکر دیاگیا ہے، اسے شروع کیا جائے: ابو عاصم

Updated: March 05, 2026, 12:10 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ودھان بھون میں جاری مہاراشٹر حکومت کے بجٹ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے ذریعے مسلم اکثریتی علاقوں میں نفرت پھیلانے اور مانخورد شیواجی نگر علاقوں میں پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے سلسلے کو روک دینے کی شدید مذمت کی۔

Abu Asim Azmi.Photo:INN
ابو عاصم اعظمی۔ تصویر:آئی این این

 ودھان بھون میں جاری مہاراشٹر حکومت کے بجٹ اجلاس کے دوران   رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کے ذریعے مسلم اکثریتی علاقوں میں نفرت پھیلانے اور مانخورد شیواجی نگر   علاقوں میں پیدائشی  سرٹیفکیٹ   جاری کرنے کے سلسلے کو روک دینے کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ جو بھی بنگلہ دیشی اور روہنگیا  باشندہ غیر قانونی طور پر مقیم ہے، اس کےخلاف ضرور کارروائی کی جائے لیکن دیگر شہریو ں کے بچوں کا  برتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے سلسلے کو روکانہ جائے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران جنگ کے سبب پیاز، انگور اور کیلے کی بر آمد متاثر

انہوں نے پوائنٹ آف انفارمیشن کے تحت ایوان اسمبلی میں بتایاکہ بی جے پی   لیڈر کریٹ سومیا مسلم اکثریتی علاقوں (مانخورد شیواج نگر،  اورنگ آباد، مالیگاؤں اور دیگر مقامات ) میں جاجاکر یہ الزام لگا  رہے ہیں کہ وہاں غیر قانونی طور پر بنگلہ دیشی اور روہنگیا  باشندے آباد ہیں۔ اس طرح وہ مسلمانوں کو بدنام کر رہے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے۔  انہوںنے یہ بھی کہا کہ’’ ایم  /ایسٹ وارڈ میں مانخورد شیواجی نگر سے خواتین صبح سے  برتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئےقطار لگاتی ہیںلیکن یہ سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسکول میں بچوں کا داخلہ نہیں ہو پارہا ہے اور بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔‘‘ابو عاصم اعظمی نے سوال کیاکہ ’’ مرکزی حکومت کس کی ہے؟ اور سرحد کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے ؟ جب دونوں ہی بی جے پی کے پاس ہے تو پھر بنگلہ دیشی اور روہنگیا  باشندے کیسے ملک اور ریاست میں گھس رہے ہیں؟‘‘

یہ بھی پڑھئے:ایرانی ہتھیار دشمن کیلئے قہر بن گئے ہیں

رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ’’ جتنے بنگلہ دیشی اور روہنگیا  باشندوں کو غیر قانونی طریقے سے برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیاگیاہے ، اس پر متعلقہ افسران کے خلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے لیکن شک کے نام پر عام شہریوں کو پریشان کرنا ٹھیک نہیں۔ ایم  ایسٹ وارڈ میں ۲؍ افسران کو معطل کر دیاگیا  ہے  اسی لئے وہاں کوئی اور افسر آکر کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔‘‘ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم  ایسٹ وارڈ میں مستقل میڈیکل ہیلتھ آفیسر ( ایم او ایچ) کا تقرر کیا جائے اور اس سے اوور ٹائم کام کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اہل شہریوںکو برتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK