Inquilab Logo

امید ہے کہ ’ایک فرد، ایک عہدہ‘کے اصول پر عمل ہوگا

Updated: September 23, 2022, 9:35 AM IST | new Delhi

راہل گاندھی کا اشوک گہلوت کو واضح اشارہ،کہا:کانگریس صدر ایک نظریاتی عہدہ ہے

Rahul Gandhi can be seen addressing the media in Ernakulam during Bharat Jodu Yatra
بھارت جوڑو یاترا کے دوران ارناکلم میں راہل گاندھی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

کانگریس صدرکےعہدے کیلئےانتخاب کی ہلچل کے درمیان ’بھارت جوڑو یاترا‘پرگامزن راہل گاندھی نے جمعرات کوکانگریس میں ’ایک آدمی، ایک عہدہ‘کی حمایت کی۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، جو کانگریس صدر کے عہدہ کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں، کو دہرا کردار ادا کرنے کے لیے۲؍عہدے نہیں مل سکتے۔اس سےقبل گہلوت نے اشارہ دیا تھا کہ وہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اور صدر دونوں عہدوں پر برقرار رہ سکتےہیں۔ راہل گاندھی نے کیرالا میں ایک پریس بریفنگ میں کہا، ’’ہم نے ادے پور میں ایک عہدکیاہے، مجھے امید ہے کہ اسے برقرار رکھا جائے گا۔‘‘آج اس عہدہ کے امیدواروں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر کا عہدہ ایک نظریاتی عہدہ ہےجوہندوستان کا نقطہ نظر سامنے لاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کے عہدے پر میری پوزیشن واضح ہے۔واضح رہے کہ۷۱؍سالہ اشوک گہلوت کو کانگریس صدر کے عہدےکیلئےگاندھی خاندان کا انتخاب سمجھا جاتا ہے، لیکن وہ راجستھان میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے دستبردار نہیں ہونا چاہتے۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں، تو ان کے خیال میں ان کی جگہ سچن پائلٹ لیں گے، جن کی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ۲۰۲۰ءمیں تقریباً ٹوٹ گئی تھی۔کانگریس نے اس سال کے شروع میں راجستھان کے ادے پور میں’ایکشخص،ایک عہدہ‘ کےاصول کو اپنایا، جہاں ۳؍روزہ میٹنگ میں اندرونی اصلاحات اورانتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔راہل گاندھی کےیہ الفاظ گہلوت کے لیے ایک دھچکے کے طورپرآئے، جو مسلسل یہ اشارہ دے رہے تھے کہ وہ دو عہدوں پر فائز ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK