• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اٹلی: سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ،بنیادی ڈھانچے تباہ

Updated: May 25, 2023, 11:05 AM IST | Rome

صنعت ، زراعت اور خوراک کے شعبے بھی متاثر، تعمیر نو کیلئے حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان

A scene after the flood in Forli, Italy. (AP/PTI)
اٹلی کے شہر فورلی میں  سیلاب کے بعد کا ایک منظر۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

اٹلی میں سیلاب  سے بڑے پیمانے پر نقصان ہو ا ہے ۔ بنیادی ڈھانچے تباہ ہوگئے ہیں ۔ایسے میں تعمیر نو کیلئے حکومت کی جانب سے امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 
  میڈیارپورٹس کے مطابق ایمیلیا-روماگنا میں سیلاب نے خطے کے بنیادی ڈھانچے، صنعت، زراعت اور خوراک کے شعبے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ اس خطے میں یکم مئی کو شدید بارش کا آغاز  ہوا  اور سب سے زیادہ نقصان ۱۶؍اور ۱۷؍ مئی کو ہوا، جب اس علاقے میں۳۶؍ گھنٹے کے دوران۶؍ ماہ کی بارش ہوئی۔ سیلاب کی وجہ سے کم از کم۱۴؍ افراد ہلاک اور ہزاروں افراد  بے گھر ہو گئے ہیں۔ 
  بد ھ کو اٹلی کی وزراء کونسل نے ایمیلیا -روماگنا علاقے میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےایک جامع ہنگامی امدادی پیکیج کو منظوری دے دی ہے۔وزراء کی کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ خطے میں شدید بارش کے ایک ہفتے بعد منظور ہونے والا یہ پیکیج۲؍ ارب یورو (۲ء۲؍ ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے اور اس کا مقصد سیلاب سے متاثر آبادی اور کمپنیوں کو ر احت  اور مدد فراہم کرنا ہے۔ ہنگامی مرحلے سے نکلنے کیلئے تیزی سے آگے بڑھنا ہے۔ یہ پیکیج اٹلی میں کسی قومی آفت کیلئے اب تک کےسب سے بڑے  پیکیجوں میں سے ایک ہے۔
  قبل ازیں اٹلی کے وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کو کہا تھا کہ متاثرہ علاقے کیلئے مزید امداد کا  اعلان  بعد میںکیا جائے گا۔دریں اثنا ء   متاثرہ علاقوں میں سیلاب کے بعد جمع کوڑا کرکٹ جنگی پیمانےپر صاف کیا جارہاہے۔ 

rome italy Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK