شائی ہوپ کی طوفانی نصف سنچری اننگز کے بعد شمر جوزف اور میتھیو فورڈ کی بہترین کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے ۳۷؍ویں مقابلے میں اٹلی کو۴۲؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: February 19, 2026, 6:03 PM IST | Mumbai
شائی ہوپ کی طوفانی نصف سنچری اننگز کے بعد شمر جوزف اور میتھیو فورڈ کی بہترین کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے ۳۷؍ویں مقابلے میں اٹلی کو۴۲؍ رن سے شکست دے دی۔
شائی ہوپ (۷۵) کی طوفانی نصف سنچری اننگز کے بعد شمر جوزف (چار وکٹ) اور میتھیو فورڈ (تین وکٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے جمعرات کو ٹی۲۰؍ورلڈ کپ کے ۳۷؍ویں مقابلے میں اٹلی کو۴۲؍ رن سے شکست دے دی۔
۱۶۶؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری اٹلی کے بلے باز ویسٹ انڈیز کے گیند بازی حملے کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔ اٹلی کی پوری ٹیم ۱۸؍ اوورز میں محض ۱۲۳؍ رن ہی بنا سکی اور ۴۲؍ رن سے مقابلہ ہار گئی۔ بنجامن میننٹی نے اٹلی کے لیے سب سے زیادہ ۲۶؍ رن بنائے۔ ان کے علاوہ جے جے سمتس (۲۴؍رن)، انتھونی موسکا (۱۹؍رن ) اور گرانٹ اسٹوارٹ ۱۲؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اٹلی کے ۷؍ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔ ویسٹ انڈیز کے لیے شمر جوزف نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ میتھیو فورڈ کو تین اور گڈاکیش موتی کو دو وکٹیں ملیں جبکہ عقیل حسین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
West Indies make it four wins in a row at the #T20WorldCup with victory over Italy 👌
— ICC (@ICC) February 19, 2026
📝: https://t.co/9MoyQq2gy6 pic.twitter.com/VdETUNTkpW
اس سے قبل اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ویسٹ انڈیز نے کپتان شائی ہوپ کی جارحانہ نصف سنچری کی مدد سے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۶۵؍ رن کا اسکور بنایا۔ ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس نے ۳۱؍رن کے اسکور تک اپنے دو وکٹ گنوا دیئے۔ برینڈن کنگ (چار) اور شمرون ہٹمائر (ایک) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھئے:دوحہ اوپن : کوارٹر فائنل میں الکاراز کا کھاچانوف سے مقابلہ
اس کے بعد روسٹن چیز نے شائی ہوپ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے ۶۴؍ رن کی شراکت داری ہوئی۔ ۱۳؍ویں اوور میں بنجامن میننٹی نے روسٹن چیز (۲۴؍رن ) کو آؤٹ کر کے اس پارٹنرشپ کو توڑا۔ روومین پاویل (نو) کو۱۵؍ویں اوور میں میننٹی نے اپنا شکار بنایا۔ اگلے ہی اوور میں کرشن کالوگاماگے نے شائی ہوپ کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی کہانی افشاں ، شاہد نہیں،کریتی اور رشمیکا مرکزی کردار نبھائیں گی
شائی ہوپ نے ۴۶؍ گیندوں میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے۷۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ جیسن ہولڈر نو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شرفین ردرفورڈ نے ۱۵؍ گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۲۴؍ رن بنائے۔ میتھیو فورڈ۱۶؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اٹلی کی جانب سے بنجامن میننٹی اور کرشن کالوگاماگے نے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔ تھامس ڈریکا اور علی حسن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔