ہائی کورٹ کے حکم کے بغیر کوئی کارروائی نہیں : ڈپٹی کمشنر پنکج گوساوی نے وفد کو یقین دلایا۔
EPAPER
Updated: October 20, 2026, 3:01 PM IST | Sharjeel Qureshi | Mumbai
ہائی کورٹ کے حکم کے بغیر کوئی کارروائی نہیں : ڈپٹی کمشنر پنکج گوساوی نے وفد کو یقین دلایا۔
اجنٹا چوپھلی پر واقع قدیم بھنگار بازار کے تعلق سے۱۶؍ اکتوبر کو جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ لگائے گئے عوامی نوٹس پر بھنگار بازار دوکانداروں اور ایکتا سنگھٹن کی جانب سے قانونی اعتراض درج کیا گیا تھا۔ ایکتا سنگٹھن کے فاروق شیخ کی قیادت میں ایک وفد نے میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر پنکج گوساوی (پراپرٹی اینڈ انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ) سے ملاقات کی اور ایک مکتوب پیش کیا جس میں پرزور مطالبہ کیا گیا کہ معاملہ زیر سماعت ہونے پر کوئی جلد بازی یا زبردستی کارروائی نہ کی جائے، اور یہ کہ بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کے احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے۔مکتوب میں مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرے۔
یہ بھی پڑھئے: روپے کی گراوٹ کو صرف ایران تنازع یا تیل کی قیمتوں سے جوڑنا درست نہیں :سباراؤ
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جب بھنگار بازار کی دکانوں پر انہدامی کی کاروائی کر رہی تھی تبھی ہائی کورٹ نے صورتحال کو جس حالت میں اسی حالت میں برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ کورٹ میں اگلی سماعت۱۶؍ نومبر اور۲۸؍ نومبر کو ہونی ہے۔اس سلسلے میں فاروق شیخ نے بتایا کہ۱۶؍ نومبر کو اس بات کو طے کیا جانا ہے کہ کورٹ نے اپنا سابقہ آرڈر صورتحال برقرار رکھا ہے یا اسے نا منظور کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پنکج گوساوی نے وفد کو واضح الفاظ میں یقین دلایا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کے اس تیقن سے بھنگار بازارکے دکانداروں نے راحت کا سانس لیاہے۔