Inquilab Logo Happiest Places to Work

جموں سے سری نگر ٹرین خدمات کا آغاز، تاریخ رقم

Updated: May 01, 2026, 12:56 PM IST | Mumbai

تاریخ میں پہلی مرتبہ جموں اور سری نگر ریلوے نیٹ ورک سے جڑ گئے ، وزیر ریل اشوینی ویشنو نے وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی۔

Omar Abdullah, Ashwini Vaishnoi and Jitendra Singh flagged off the Vande Bharat Express running between Jammu and Srinagar. Photo: INN
جموں سے سری نگر کے درمیان چلائی جانے والی وندے بھارت ایکسپریس کو عمر عبداللہ، اشوینی ویشنو اور جتندر سنگھ نے ہری جھنڈی دکھائی۔ تصویر: آئی این این

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعرات کو یہاں سری نگر سے جموں کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیااور تاریخ رقم کردی۔ یہ وندے بھارت ٹرین سری نگر اور جموں کے درمیان چلنے والی پہلی ٹرین بن گئی ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ دونوں شہر اور یہ دونوں خطے ایک دوسرے کے ساتھ ٹرین نیٹ ورک سے جڑ گئے ہیں۔اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، مقامی نمائندے اور ریلوے کے افسران سمیت بڑی تعداد میں مقامی افراد موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ٹرین پہلے سری نگر سے کٹرا تک چلتی تھی، اب اسے سری نگر سے جموں توی تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس طرح ملک کی جدید ترین ٹرین اب براہ راست جموں کشمیر کے سب سے بڑے شہر اور ریلوے مرکز تک پہنچے گی۔ اس موقع پر اشونی ویشنو نے کہاکہ اس ٹرین کو پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے ہری جھنڈی دکھائی تھی اور یہ کٹرا سے سری نگر تک جاتی تھی۔ آج اس سروس کو مزید توسیع دی گئی ہے۔ اب یہ ٹرین جموں سے سری نگر تک چلے گی۔ پہلے اس میں آٹھ کوچ تھے، جن کی تعداد اب بڑھا کر ۲۰؍ کر دی گئی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ اس موقع پر میں اشونی ویشنو اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ہم نے ریلوے کے ذریعے جموں کو کشمیر سے جوڑ دیا ہے۔ آٹھ کوچ سے بڑھا کر ۲۰؍ کوچ والی یہ ٹرین ایک اہم کامیابی ہے۔ اب زیادہ لوگ آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وندے بھارت ایکسپریس کے آغاز کو جموں کشمیر کے عوام کے لیے طویل عرصے سے منتظر دن قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ وندے بھارت ایکسپریس کی جموں تک توسیع صرف بہتر رابطے کی علامت نہیں بلکہ خطے کی ترقی کے ایک انقلابی مرحلے کا آغاز ہے کیوں کہ اب سری نگر ریل نیٹ ورک سے پورے ملک سے جڑ  گیا ہےجو یہاں ترقی کے مواقع لائے گا۔مرکزی حکومت اور وزارت ریلوے کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے تقریباً دس ماہ قبل اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، بشمول چناب ریلوے پل اور انجی کھڈ پل کے افتتاح کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کبھی ایک بڑا انجینئرنگ کارنامہ سمجھا جاتا تھا، اب ایک مقبول اور وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا ذریعہ نقل و حمل بن چکا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: یکم مئی سے ۴؍ بڑی تبدیلیوں کا عوام کی جیب پر گہرا اثر پڑیگا، ایل پی جی کی قیمت پر سبھی کی نظر

  اس موقع پرمرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ٹرین نیٹ ورک آنے سے اس علاقے میں ریلوے رابطے کو کافی فروغ ملا ہے۔ ۲۰؍کوچ کا اضافہ جدید اور تیز رفتار ریل سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتا ہے اور مسافروں کی سہولت، گنجائش اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے حکومت کے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK