Inquilab Logo Happiest Places to Work

یکم مئی سے ۴؍ بڑی تبدیلیوں کا عوام کی جیب پر گہرا اثر پڑیگا، ایل پی جی کی قیمت پر سبھی کی نظر

Updated: May 01, 2026, 12:49 PM IST | Mumbai

ہر ماہ کی پہلی تاریخ کی طرح مئی کے پہلے دن بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں نظرثانی کریں گی اور نئے ایل پی جی سلنڈر ریٹ جاری کریں گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اپریل کا مہینہ ختم ہوگیا ہے اورمئی کی ابتدا ملک میں کئی بڑے مالیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ہونے جا رہی ہے۔ ان میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں سے لے کر ایل پی جی ڈیلیوری سسٹم تک میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کریڈٹ کارڈ صارفین کیلئے بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ آئیے ایسی ہی ۴؍ بڑی تبدیلیوں کے بارے میں جانتے ہیں ۔

ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں

ہر ماہ کی پہلی تاریخ کی طرح مئی کے پہلے دن بھی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں نظرثانی کریں گی اور نئے ایل پی جی سلنڈر ریٹ جاری کریں گی۔ اس میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کا اثر گھریلو کچن سے لے کر ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں تک دیکھنے کو ملے گا۔ اپریل میں ۱۴؍کلوگرام کے گھریلو اور ۱۹؍ کلوگرام کے کمرشیل گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور یکم مئی کو بھی یہ تبدیل ہو سکتی ہیں۔ایل پی جی سے متعلق دیگر تبدیلیوں کی بات کریں تو او ایم سیز ایل پی جی سلنڈر ڈیلیوری سسٹم کے حوالے سے غور و فکر کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کمپنیاں سلنڈر بکنگ کے لاک اِن پیریڈ میں تبدیلی کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ او ٹی پی پر مبنی ڈیلیوری سسٹم کو مستقل طور پر نافذ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کے ساتھ جنگ ۶۰؍ روزہ ڈیڈ لائن سے پہلے ’ختم‘ ہوگئی: ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ

اے ٹی ایف ، سی این جی-پی این جی کی قیمتیں

یکم مئی سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی کے علاوہ تیل کمپنیاں ہوائی ایندھن یعنی ایئر ٹربائن فیول میں بھی نظرثانی کر کے نئے ریٹ جاری کر سکتی ہیں۔ اپریل کے آغاز میں اس کی قیمت دوگنی کر دی گئی تھی تاہم بعد میں بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لے لی گئی تھیں۔ اے ٹی ایف کے علاوہ سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں بھی تبدیلی ممکن ہے۔ یعنی مئی کے پہلے دن ہوائی مسافروں سے لے کر سڑک پر گاڑی چلانے والوں تک سب کی جیب پر اثر پڑ سکتا ہے۔

کریڈٹ کارڈ کے اصول

یکم مئی سےہونے والی تیسری بڑی تبدیلی  کریڈٹ کارڈ صارفین سے متعلق ہے۔ ایس بی آئی کارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق لیٹ پیمنٹ چارج سے لے کر سالانہ فیس تک میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے ۱۰۰؍ روپے سے زیادہ اور ۵۰۰؍ روپے تک کی بقایا رقم پر لیٹ پیمنٹ چارج کو تبدیل کر کے ۱۰۰؍ روپے کر دیا جائے گا۔ اسی طرح ۵۰۰؍ روپے سے زیادہ اور ایک ہزار روپے تک کے بقایا پر یہ فیس ۵۰۰؍ روپے ہوگی جبکہ دیگر چارجیز جوں کے توں رہیں گے۔ اس کے علاوہ بی پی سی ایل ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ کی  ۴۹۹؍روپے سالانہ فیس اب ایک لاکھ روپے کے سالانہ خرچ پر واپس کی جائے گی، جو اس وقت ۵۰؍ہزار روپے پر ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ مسجد حملہ کیس: برینٹن ٹیرنٹ کی اپیل مسترد، عمر قید برقرار

آن لائن گیمنگ کے قواعد

یکم مئی سے آن لائن گیمنگ سے متعلق قوانین بھی تبدیل ہو رہے ہیں۔ حکومت کے نئے آن لائن گیمنگ رولز کے تحت اس شعبہ کے لئے آن لائن گیمنگ اتھاریٹی آف انڈیا (او جی اے آئی) قائم کی جائے گی جو نگرانی اور ضابطہ بندی کا کام کرے گی۔ ان تبدیلیوں کے تحت آن لائن گیمز کو ۳؍ زمروں میں تقسیم کیا جائے گا: آن لائن منی گیمز، ای-اسپورٹس اور آن لائن سوشل گیمز۔ جن پلیٹ فارمز پر پیسے سے متعلق گیمز کھیلے جاتے ہیں، ان کیلئے رجسٹریشن لازمی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK