Inquilab Logo

جاپان: ہانیڈا ایئر پورٹ رن وے پر طیارے میں آگ لگ گئی، عملہ کے ۵؍ افراد جاں بحق

Updated: January 02, 2024, 5:47 PM IST | Inquilab News Network | Japan

جاپان کے ہانیڈا ایئر پورٹ کے رن وے پر۳۷۹؍ مسافروں والے طیارے میں آگ لگ گئی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جاپان ائیرلائن کی یہ فلائٹ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکراگئی ہے جو آگ لگنے کا سبب بنی۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا ہے البتہ عملے کے ۵؍ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Japan Haneda Airport.Photo: INN
جاپان کا ہانیڈا ایئر پورٹ۔ تصویر: آئی این این

جاپان کے ہانیڈا ایئر پورٹ کے رن وے پرطیارے میں آگ لگ گئی۔ خیال کیا جارہا ہیں کہ جاپان ائیرلائن کی فلائٹ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکراگئی۔ ملک کے عوامی نشریاتی ادارے ’این ایچ کے‘ کی فوٹیج کے مطابق منگل کو جاپان کے ٹوکیو ہانیڈا ہوائی اڈے کے رن وے پر ایک طیارے میں اچانک آگ لگ گئی۔ ایئرلائن کے مطابق تمام ۳۷۹؍مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
’این ایچ کے‘رپورٹ کے مطابق خیال کیا جارہا ہیں کہ ممکنہ طور پر ایئرلائن کی فلائٹ کسی دوسرے طیارے سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ممکنہ طور پرکوسٹ گارڈ کے طیارے سے فلائٹ کے ٹکرانے کی قیاس آرائی ہے۔ فی الحال ایئر پورٹ کا عملہ اس بات کی جانچ کررہا ہے۔ 

ٹرانسپورٹ منسٹر ٹیٹسو سائتو نے کہا کہ’’ ہمیں معلومات ملی ہے کہ طیارے کا پائلٹ فرار ہوگیا ہے جبکہ ۵؍ افراد کی اس حادثہ میں جاں بحق ہونے کی خبر ہیں۔‘‘

جاپان کے حکام کے مطابق بروز منگل ٹوکیو کے ہانیڈا ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارے میں اس وقت آگ لگ گئی جب وہ رن وے پر جاپانی کوسٹ گارڈ کےایک طیارے سے ٹکرا گیا۔ این ایچ کے ٹی وی نے خبر دی ہے کہ جاپان ایرلائنس کے فلائٹ جے اے ایل کےطیارہ کے مکمل طور پر آگ کی لپٹوں میں گھرنے سے قبل ہی اس میں سوار ۳۷۹؍ مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ جاپانی کوسٹ گارڈ کے مطابق جہاز کا پائلٹ تو بچ نکلا لیکن عملہ کے ۵؍ افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

مقامی ٹی وی کے ذریعے ایک ویڈیو میں رن وے پراس جگہ جہاں جہاز کھڑا ہے، آگ اور گہرا دھواں پھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کچھ دیر بعد طیارے کے پروں کے اطراف آگ پھیل گئی۔ ایک گھنٹہ بعد کے ویڈیو میں پورا جہاز آگ کی لپٹوں میں گھر گیا۔ 
این ایچ کے ٹی وی کے مطابق یہ جہاز ایئر بس اے ۳۵۰؍ تھا جس نے سپورو شہر کے قریب شن چیٹوس ہوائی اڈہ سے ہانیڈا کیلئے اڑان بھری تھی۔ کوسٹ گارڈ کے ترجمان یو شی نوری یاناگیشیما نے مسافر بردار طیارہ اور اس کے بمبارڈیئر ڈیش ۸؍ فلائٹ ایم اے ۷۲۲؍ کے درمیان تصادم کی تصدیق کی۔ 
سویڈی اینٹون ڈیبی(۱۷؍ سالہ)، جو متاثرہ جہاز کے مسافر ہیں، نے سویڈش اخبار آفتون بلاڈیٹ کو بتایاکہ چند منٹوں میں ہی پورا کیبن دھویں سے بھر گیا۔ ہم سب فرش پر لیٹ گئے۔ پھر ایمرجنسی دروازے کھلے اور ہم اس جانب بڑھ گئے۔ کیبن کے اندر کا دھواں جہنم کی مانند محسوس ہو رہا تھا۔ وہ ایک جہنم ہی تھی۔ ہمیں کوئی اندازہ نہیں تھا ہم کہاں جا رہے ہیں،بس ہم میدان پر دوڑ رہے تھے۔ ڈیبی نے جو اپنی بہن اور والدین کے ساتھ سفر کر رہا تھا مزید کہا کہ وہاں افراتفری کا ماحول تھا۔ 
کیوڈو نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کا جہاز جو ہانیڈا سے تعلق رکھتا ہے نیگاتا کے باشندوں کیلئے راحتی سامان لے کروانہ ہونے والا تھا جہاں پیر کو آنے والےبھیانک زلزلے میں ۴۸؍ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ ہانیڈا جاپان کا ایک مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے،اور نئے سال کی چھٹیوں کے موقع پر بڑی تعداد میں لوگ یہاں سفر کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK