Inquilab Logo

ہم نوجوانوں کیلئے تحریک چلائیںگے

Updated: February 16, 2021, 9:15 AM IST | Agency | Hathras

آرایل ڈی کے نائب صدر جینت چودھری کا کسان مہاپنچایت سے خطاب ، بی جے پی کو سبق سکھا نے کاانتباہ دیا کہا:’’بی جے پی حکومت کو ووٹ کی چوٹ دینی پڑے گی۔‘‘ آئندہ بستی اور سنپورنانند نگر میں کسان پنچایت کریں گے

Jayant Chaudhry - Pic : PTI
ہاتھر س میں جینت چودھری خطاب کررہےہیں۔ ( پی ٹی آئی

 راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی)  نے کسانوں کی طرح نوجوانوں کیلئے بھی تحریک چلانے کا وعدہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں پیر کو آرایل ڈی کے نائب صدر جینت چودھری نے کو کہا کہ اڑیل رویہ کاا ختیار کرنے والی بی جے پی حکومت کو ووٹ کی چوٹ دینی پڑے گی۔سادآباد میں کسان مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے  چودھری نے کہا:’’ کسانوں کی تحریک ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔آج ۸۲؍دن بعد بھی جب ۲۰۰؍سے زیادہ جوان شہید ہوچکے ہیں تب بھی مودی حکومت کے کام پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔‘‘ا نہوں نے چودھری چرن سنگھ  سے متعلق کہا :’’ چودھری صاحب کہا کرتے تھے کہ سرکاروں میں جو لوگ بیٹھے ہیں انہیں مقامی مسائل کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے اس لئے وہ جو فیصلہ کرتے ہیں  ،زیادہ تر فیصلے گاؤں اور کسانوں کے خلاف ہوتے ہیں۔آج کی حکومت میں یہ بات مکمل طور سے ثابت ہوگئی ہے۔‘‘
  ان کے بقول:’’ آج کسان پنچایت میں۴؍ فیصلے کئے گئے  ہیں جس میں آنے والے انتخاب میں بی جے پی کو ووٹ کی چوٹ دینی ہوگی۔ دوسرا جب تک قانون واپس نہیں ہوگا  مظاہرہ جاری رہے گا۔ تیسرا یہ ہے کہ اگر غیر اخلاقی دباؤ کے ذریعہ تحریک  چلانے والے افراد پر دباؤ ڈالا جائے گا تو حکومت کو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ چوتھا نوجوانوں کی نوکری کیلئے بھی تحریک چلانی ہوگی اور جلد ہی ہم نوجوانوں کیلئے بھی تحریک چلائیں گے۔‘‘
 انہوں نے یہ بھی کہا:’’ بجلی کے دام کئی گنا بڑھا دئیے گئے، گنے کی قیمتوں میں ۳؍ سال سے کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ باقی فصلوں کی مناسب قیمت کسانوں کو نہیں مل رہی ہے۔ کیا اس طرح کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوگی۔‘‘
  اس  پنچایت کے بعد جینت چودھری ۲۳؍ فروری کو بستی اور ۲۵؍فروری کو سنپورنا نند نگر میں کسان پنچایت سے خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ چودھری ۲۳؍ فروری کو گورکھپور  ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ سڑک راستے سے بستی جائیں گے اور کسانوں کے مسائل  پر  تبادلہ خیال کریں گے۔  وہ۲۵؍فروری کو بریلی کے راستے سنپورنا نند جائیں گے اور کسان پنچایت سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کی تیاری زوروشور سے کی جارہی ہے، حالانکہ ابھی ضلع انتظامیہ  نے پروگرام کی اجازت نہیں دی ہے اور پروگرام کی جگہ کا انتخاب بھی باقی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK