Inquilab Logo Happiest Places to Work

عرب اور اسلامی ممالک نے یروشلم میں صومالی لینڈ کے سفارتخانہ کھولنے کی مذمت کی

Updated: May 24, 2026, 10:08 PM IST | Riyadh

عرب اور اسلامی ممالک سمیت ۱۶؍ ملکوں نے یروشلم میں صومالی لینڈکے نام نہاد سفارتخانہ کھولنے کی مذمت کی ، انہوں نے اسے غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این

عرب اور اسلامی ممالک سمیت ۱۶؍ ملکوں نے یروشلم میں صومالی لینڈکے نام نہاد سفارتخانہ کھولنے کی مذمت کی ، انہوں نے اسے غیر قانونی اور ناقابل قبول قرار دیا۔ قطر، مصر، سعودی عرب، اردن، ترکی، پاکستان، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان، یمن، لبنان، موریتانیہ اور الجزائر کے وزرائے خارجہ نے نام نہاد ’’صومالی لینڈ‘‘ کی طرف سے مقبوضہ یروشلم میں ایک نام نہاد سفارت خانہ کھولنے کے غیر قانونی اور ناقابلِ قبول اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطین کے خلاف جنگ میں ۵۱؍ ممالک نےاسرائیل کو ہتھیار دیئے

واضح رہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مقبوضہ یروشلم کی قانونی و تاریخی حیثیت کی براہِ راست خلاف ورزی ہے۔وزراء نے مقبوضہ یروشلم میں ایک غیر قانونی حقیقت کو مضبوط کرنے یا بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے خلاف کسی بھی ادارے یا انتظامات کو قانونی حیثیت دینے کے لیے یکطرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔انہوں نے دہرایا کہ مشرقی یروشلم۱۹۷۶ء سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ ہے، اور اس کی قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی بھی اقدام باطل اور قانونی طور پر بے اثر ہے۔ بعد ازاں وزراء نے مزید صومالیہ کی وفاقی جمہوریہ کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت اور کسی بھی یکطرفہ خودمختاری کے دعوے کی اپنی مخالفت کا اعادہ  کیا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل میں مسلسل دوسرے سال منفی نقل مکانی درج،۶۹۰۰۰؍ اسرائیلیوں نے ملک چھوڑا

واضح رہے کہ۱۹۶۷؍ء کی چھ روزہ جنگ میں اسرائیل نے مشرقی یروشلم سمیت باقی فلسطینی علاقے بھی اپنے قبضے میں لیا تھا۔ تب سے مشرقی یروشلم اسرائیلی قبضے میں ہے۔بعد ازاں اسرائیل نے یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیا ہے، جسے اقوام متحدہ اور زیادہ تر ممالک تسلیم نہیں کرتے۔بین الاقوامی قانون کے مطابق مشرقی یروشلم مقبوضہ علاقہ ہے۔ فلسطینی اسے اپنے مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔جبکہ اسرائیل مشرقی یروشلم میں یہودی بستیوں کی تعمیر کر رہا ہے، جسے فلسطینی اپنی سرزمین پر قبضے کے طور پر دیکھتے ہیں۔
مشرقی یروشلم پر کسی بھی سفارتخانے کا قیام اس پر اسرائیلی قبضے کو جائز ٹھہرانے کے مترادف ہوگا، یہی وجہ ہے کہ معدودے چند ممالک نے ہی اپنا سفارتخانہ مشرقی یروشلم منتقل کیا ہے، ان ممالک میں صومالی لینڈ جدید ترین ملک ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK