Inquilab Logo

جیو ہندوستان کا سب سے مضبوط برانڈ، عالمی سطح پر ۱۷؍ویں مقام پر پہنچا

Updated: January 19, 2024, 11:51 AM IST | Agency | New Delhi

ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل یونٹ جیوکمپنی سب سے مضبوط ہندوستانی برانڈ بن گئی ہے۔ عالمی سطح پر یہ ۱۷؍ویں  مقام پر ہے جبکہ ملکی سطح پر یہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( ایل آئی سی) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) جیسی کمپنیوں سے آگے ہے۔  

Jio. Photo: INN
جیو۔ تصویر : آئی این این

ریلائنس انڈسٹریز کی ٹیلی کام اور ڈیجیٹل یونٹ جیوکمپنی سب سے مضبوط ہندوستانی برانڈ بن گئی ہے۔ عالمی سطح پر یہ ۱۷؍ویں  مقام پر ہے جبکہ ملکی سطح پر یہ لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( ایل آئی سی) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) جیسی کمپنیوں سے آگے ہے۔ برانڈ فائنانس کے ذریعہ شائع کردہ تازہ ترین رپورٹ ’گلوبل۵۰۰۔۲۰۲۴ء ‘کے مطابق، جیو برانڈ فائنانس کی۲۰۲۳ء کی درجہ بندی میں ہندوستان کا سب سے مضبوط برانڈ رہا تھا۔ اس سال کی درجہ بندی میں جیو کو وی چیٹ، ڈیلیوٹ، گوگل، یو ٹیوب،کوکا کولا اور نیٹ فلکس کی قیادت میں فہرست میں ۸۸ء۹؍ کے برانڈ مضبوطی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے مضبوط ترین برانڈز میں ۱۷؍ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ ایل آئی سی کو فہرست میں ۲۳؍ ویں مقام پر رکھا گیا ہے، اسکے بعد ایس بی آئی کو۲۴؍ ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔ یہ ای وائی اور انسٹاگرام جیسے برانڈز سے آگے ہے۔  اس تفصیلی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے،’’نسبتاً نیا جیو ٹیلی کام سیکٹر میں سب سے مضبوط برانڈ کے طور پر ابھرا ہے۔ ‘‘اس کا برانڈ اسٹرینتھ انڈیکس اسکور۸۹ء۰؍اور اسی کے مطابق اے اے اے برانڈ ریٹنگ بھی ہے، جس کی برانڈ ویلیو میں نمایاں ۱۴؍ فیصد اضافہ ہو کر۶ء۱؍ بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK