• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس بی آئی فنڈز کا آئی پی او آئے گا، آئندہ سال مکمل ہونے کی امید

Updated: November 06, 2025, 8:08 PM IST | Mumbai

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی ذیلی کمپنی ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ (ایس بی آئی ایف ایم ایل) کا آئی پی او آئندہ سال آئے گا۔ ایس بی آئی نے جمعرات کو شیئر بازار کو مطلع کیا۔

SBI IPO.Photo:INN
ایس بی آئی آئی پی او۔ تصویر:آئی این این

 اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی ذیلی کمپنی ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ (ایس بی آئی ایف ایم ایل) کا آئی پی او آئندہ سال آئے گا۔  ایس بی آئی نے جمعرات کو شیئر بازار کو مطلع کیا کہ وہ ایس بی آئی ایف ایم ایل میں اپنی تقریباً ۳ء۶؍ فیصد حصے داری (۳۲۰۶۰۰۰۰؍ایکویٹی شیئرز)  فروخت کرے گا۔  اس کے علاوہ دوسری پروموٹر کمپنی امنڈی انڈیا ہولڈنگ اپنے۱۸۸۳۰۰۰۰؍  شیئرز (تقریباً ۷ء۳؍ فیصد) بیچے گی۔ 
اس طرح کل ملا کر۵۰۸۹۰۰۰۰؍  شیئرز (تقریباً ۱۰؍ فیصد) شیئر دستیاب ہوں گے۔  ایس بی آئی نے بتایا کہ دونوں پروموٹرس نے مل کر آئی پی او کے عمل کا آغاز کر دیا ہے، جو سال ۲۰۲۶ء میں مکمل ہونے کی امید ہے۔  ایس بی آئی ایف ایم ایل ملک کی سب سے بڑی اثاثہ انتظامیہ کمپنی ہے۔ 
اس کا مارکیٹ شیئر۵۵ء۱۵؍ فیصد ہے اور اس نے رواں مالی سال کی دوسری (جولائی تا ستمبر) سہ ماہی میں مختلف اسکیموں کے تحت اوسطاً۹۹ء۱۱؍ لاکھ کروڑ روپے کے اثاثوں کا انتظام کیا۔  ایس بی آئی میوچوئل فنڈ کی بنیاد ۱۹۸۷ء میں رکھی گئی تھی۔ یہ یو ٹی آئی کے علاوہ ملک کا پہلا میوچوئل فنڈ تھا۔ سال ۱۹۹۲ء میں اس کا نام تبدیل کر کے ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ لمیٹڈ رکھا گیا۔  فی الحال ایس بی آئی کی اس میں۹۱ء۶۱؍ فیصد اور امنڈی انڈیا کی۳۶ء۳۶؍ فیصد حصے داری ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین چلا ایس شیٹی نے کہا کہ  ایس بی آئی فنڈمینجمنٹ  شیئر مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہونے والا ایس بی آئی کا تیسرا ادارہ ہوگا۔  

یہ بھی پڑھئے:حکومت جلد ہی گرین ایوی ایشن فیول کے لیے پالیسی جاری کرے گی

شیئر بازاروں میں گراوٹ جاری 
 گھریلو شیئر بازاروں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے دن بھی گراوٹ درج کی گئی اور اہم اشاریے تین ہفتے کی کم ترین سطح پر بند ہوئے۔  بی ایس ای کا۳۰؍ حصص پر مشتمل حساس اشاریہ سینسیکس صبح کے کاروبار میں تقریباً  ۳۸۷؍ پوائنٹس اضافے کے بعد آخر میں پچھلے کاروباری دن کے مقابلے۱۴ء۱۴۸؍ پوائنٹس  فیصد کم ہو کر۸۳۳۱۱ء۰۱؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل منگل کو اشاریہ ۵۱۹؍ پوائنٹس گر گیا تھا، جبکہ بدھ کو گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش پر بازار بند تھا۔  نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی۵۰؍ اشاریہ بھی ابتدائی تیزی کے بعد۹۵ء۸۷؍پوائنٹس  کم ہو کر۲۵۵۰۹ء۷۰؍ پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ دونوں اشاریے  ۱۵؍ اکتوبر کے بعد کی نچلی سطح پر پہنچ گئے۔  آئی ٹی اور آٹو سیکٹر کو چھوڑ کر باقی تمام شعبوں میں دباؤ دیکھا گیا۔ دھات، پائیدار مصنوعات، رئیل اسٹیٹ، مالیات، بینکنگ، صحت اور فارما سیکٹرز میں زیادہ گراوٹ رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK