Inquilab Logo

جے این یو ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ٹاپ ۱۰؍میں شامل

Updated: June 06, 2023, 2:18 PM IST | New Delhi

این آئی آر ایف رینکنگ ۲۰۳۰ءمیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے نے ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنائی ہے ۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

این آئی آر ایف رینکنگ ۲۰۳۰ءمیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے نے ٹاپ ۱۰؍ میں جگہ بنائی ہے ۔ حالانکہ دہلی یونیورسٹی ٹاپ ٹین میںجگہ نہیںبنا سکی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ ۳؍ رینک، جواہر لال نہرو یونیورسٹی۲؍رینک جبکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ۹؍ویں رینک اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو باقاعدہ پہلی پوزیشن پر ہے۔ وہیں دوسری جانب جامعہ ہمدردفارمیسی کالج پہلے مقام سے دوسرے مقام پرآگیا ہے ۔ وزارت کی جانب سے رینکنگ کے اعلان کیلئے منعقدہ تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے یونیورسٹی کیلئے وزیر تعلیم ڈاکٹر راج کمار رنجن سنکھ کے دست مبارک سےاعزاز حاصل کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK