Inquilab Logo

چودہ جون آدھار کارڈ کیلئے دستاویز مفت ’اَپ لوڈ‘ کرنے کی آخری تاریخ

Updated: June 12, 2023, 10:46 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

جن شہریوں نے اب سے ۱۰؍ برس قبل آدھار کارڈ بنوایا تھا ان کیلئے آدھار کارڈ ’اَپ ڈیٹ‘ کرنے کیلئے متعلقہ دستاویز مفت ’اَپ لوڈ‘ کرنے کی آخری تاریخ ۱۴؍جون ۲۰۲۳ء ہے۔واضح رہے کہ ’یو آئی ڈی اے آئی‘ (یونیق آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا) نے ۱۵؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو ہی ’ٹویٹ‘ کرکے عوام کو مطلع کیا تھا کہ ’’اگر آپ کا آدھار کارڈ ۱۰؍ برس قبل بنوایا گیا ہے اور آپ نے کبھی اسے ’اَپ ڈیٹ‘ نہیں کیا ہے تو آپ پر جاکر ۱۴؍جون تک اپنی شناخت اور رہائش کے دستاویز مفت میں ’اَپ لوڈ‘ کرسکتے ہیں۔

An additional fee may be required to update Aadhaar. (File Photo)
آدھار اپڈیٹ کرانے کیلئے اضافی فیس ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔(فائل فوٹو)

جن شہریوں نے اب سے ۱۰؍ برس قبل آدھار کارڈ بنوایا تھا ان کیلئے آدھار کارڈ ’اَپ ڈیٹ‘ کرنے کیلئے متعلقہ دستاویز مفت ’اَپ لوڈ‘ کرنے کی آخری تاریخ ۱۴؍جون ۲۰۲۳ء ہے۔واضح رہے کہ ’یو آئی ڈی اے آئی‘ (یونیق آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا) نے ۱۵؍ مارچ ۲۰۲۳ء کو ہی ’ٹویٹ‘ کرکے عوام کو مطلع کیا تھا کہ ’’اگر آپ کا آدھار کارڈ ۱۰؍ برس قبل بنوایا گیا ہے اور آپ نے کبھی اسے ’اَپ ڈیٹ‘ نہیں کیا ہے تو آپ ’myaadhaar.uidai.gov.in‘ پر جاکر ۱۴؍جون تک اپنی شناخت اور رہائش کے دستاویز مفت میں ’اَپ لوڈ‘ کرسکتے ہیں۔
 اگرچہ اس ٹویٹ میں ۱۰؍ برس قبل بنوائے گئے آدھار کی بات کہی گئی ہے تاہم ایک افسر سے معلوم ہوا ہے کہ جن افراد کے آدھار کارڈ ۲۰۱۵ء سے قبل بنائے گئے ہیں انہیں بھی اپنی شناخت یعنی تصویر کے ساتھ کوئی دستاویز مثلاً الیکشن کارڈ، پین کارڈ یا پاسپورٹ وغیرہ اور رہائشی ثبوت مثلاً راشن کارڈ، لائٹ بِل اور بینک کا اسٹیٹمنٹ وغیرہ کی کاپی فراہم کرنا ضروری ہے۔ افسران کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ پاسپورٹ مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کیا جاتا ہے اور اس پر تصویر اور رہائشی پتہ دونوں تفصیلات درج ہوتی ہیں اس لئے رہائش اور شناخت کے ۲؍ مختلف دستاویز کی جگہ صرف پاسپورٹ دینا کافی ہوجا تا ہے۔
 واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنے دستاویز آن لائن اَپ لوڈ نہیں کرتا اور ۱۴؍ جون تک پوسٹ آفس یا آدھار کے کسی مرکز پر جاکر دستاویز اَپ ڈیٹ کرواتا ہے تو اسے ۵۰؍ روپے فیس ادا کرنی پڑے گی۔اس تاریخ کے بعد فیس میں اضافہ یا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اس اضافہ کے متعلق حکومت کی جانب سے کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی ہے۔
آن لائن کا بنیادی طریقہ کار
 جو افراد دستاویز کی کاپی آن لائن مفت اپ لوڈ کرنا چاہتے ہیں انہیں ’myaadhaar.uidai.gov.in‘ ویب سائٹ پر جاکر ’لاگ اِن‘ کرنا ہوگا۔اس کے بعد انہیں ’نام، جینڈر (صنف)، تاریخ پیدائش اور پتہ اَپ ڈیٹ سلیکٹ کرنا ہوگا۔اس کے بعد ’اَپ ڈیٹ آدھار آن لائن‘ پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد ’ڈیموگرافک آپشن کی فہرست میں سے ’ایڈریس‘ (پتہ) سلیکٹ کرکے ’پروسیڈ ٹو اَپ ڈیٹ‘ آدھار پر کلک کرنا ہوتا ہے۔پتہ کے ثبوت  کے طور پر استعمال کئے جانے والے دستاویز کو ’اسکین‘ کرکے ’اَپ لوڈ‘ کرنا ہوتا ہے اور ضروری ’ڈیموگرافک‘ (آبادیاتی) معلومات فراہم کرنی ہوتی ہے۔
 اس کے بعد ’ایس آر این‘ (سروس ریکویسٹ نمبر) جاری ہوتا ہے جسے آپ کو سنبھال کر نوٹ کرکے رکھنا ہوتا ہے تاکہ آپ مستقبل میں آپ کے آدھار کا ’اسٹیٹس‘ معلوم کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK