• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ای گاڑیوں کے خریداروں کو بڑا دھچکا، آج سے آر ٹی او رعایت ختم

Updated: October 13, 2025, 5:21 PM IST | New Delhi

الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ: اس وقت تہوار کا سیزن جاری ہے اور الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم ای گاڑیوں کے خریداروں کو آج جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ ای گاڑیوں کی خریداری پر آر ٹی او کی رعایت ۱۳؍ اکتوبر کو ختم ہو جائے گی۔

E Vehicle.Photo:INN
ای گاڑی۔ تصویر:آئی این این

اگر آپ الیکٹرک گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں۔ دراصل، اس وقت تہواروں کا  موسم  چل رہا ہے اور ایسے میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے  لیکن آج سے ای گاڑیاں خریدنے والوں کو جھٹکا لگ سکتا ہے کیونکہ آج یعنی ۱۳؍ اکتوبر سے ای گاڑیوں کی خریداری پر آر ٹی او  (ریجنل ٹرانسپورٹ آفس) کی  رعایت  ختم ہو جائے گی  جس کی وجہ سے ای گاڑیوں کی قیمتوں میں ۱۰؍ سے ۱۲؍ ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیئے:چینی اشیاء پر ۱۰۰؍ فیصد امریکی ٹیرف سے ہندوستان کو فائدہ کی اُمید

ابھی تک ای گاڑیوں کے خریدار رجسٹریشن فیس میں  رعایت سے فائدہ اٹھا رہے تھے  لیکن اب حکومت اس سہولت کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تہوار کے موسم سے عین قبل آنے والی یہ خبر خریداروں کی جیبوں پر اضافی بوجھ ڈال سکتی ہے۔ دریں اثنا، پچھلے سال دو پہیوں والی ای گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری  دشینت کے مطابق  جب کہ۲۰۲۴ء میں  ہر شو روم نے اوسطاً ۱۰؍ ای گاڑیاں فی ماہ فروخت کیں، اب یہ تعداد بڑھ کر تقریباً۳۰؍ گاڑیاں ماہانہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:نیتی آیوگ کومصنوعی ذہانت سے آئندہ ۵؍ برسوں میں ۴۰؍ لاکھ نئے روزگار کی امید

 اسی وقت پرتیبھا کالونی کے آلوک پراشر کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لیکن سستی ہونے کی وجہ سے ای گاڑیاں اب بھی ایک بہتر آپشن رہیں گی۔  دریں اثنا، زہرہ فاطمہ، ایک طالبہ نے کہا کہ ای گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات میں۷۰؍ فیصد تک کمی آتی ہے۔ ای گاڑیاں شہر کے اندر نقل و حمل کے لیے ایک اقتصادی آپشن ہیں۔
 آر ٹی او پرویش کمار نے کہا کہ ’’ای گاڑیوں پر حکومت کی  رعایت ۲۰۲۵ء تک تھی۔ وہ آخری تاریخ اب ختم ہو رہی ہے۔ اس کے بعد ای گاڑیوں کو بھی باقاعدہ گاڑیوں کی طرح تقریباً ۱۲؍ فیصد رجسٹریشن فیس ادا کرنی پڑے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK